عائشہ عزیز
لائبریرین
مزدور۔۔یہ لفظ میرے لیے کچھ مہینے پہلے تک صرف ایک پیشے کا نام تھا ۔ کبھی کبھی شہر کا چکر لگتا تو وہاں بوڑھے لوگوں کو کام کرتے دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔ لیکن اب یہاں ہمارے گھر میں کنسٹرکشن ہو رہی تھی ناں تو بہت سی مزدور کام کرتے تھے۔ ایک مزدور کی تو بازو کٹی ہوئی تھی لیکن وہ اتنے اچھے سے سارے کام کرتا تھا میں تو دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔ اور ایک بوڑھے سے بابا جی تھے۔ جب بھی ایسا کوئی مزدور آتا تو میں امی جان کو کہتی امی دیکھیں ناں بے چارے اتنے بوڑھے ہو کر کام کرتے ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگوں سے جو بوڑھے ہو کر یا کسی اعضاء سے معذور ہو کر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں یہ مزدور لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں ناں۔ خود اپنا کما کر کھاتے ہیں۔
اجرت تو ان کو ملتی ہی تھی ۔۔اور میں نے ان مزدوروں کے لیے دعا کی تھی سچی میں۔۔میں نے کہا اللہ جی یہ اس حالت میں خود اپنے لیے کما رہے ہیں تو آپ ان کو بہت سا اجر دیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔۔
اجرت تو ان کو ملتی ہی تھی ۔۔اور میں نے ان مزدوروں کے لیے دعا کی تھی سچی میں۔۔میں نے کہا اللہ جی یہ اس حالت میں خود اپنے لیے کما رہے ہیں تو آپ ان کو بہت سا اجر دیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔۔
آخری تدوین: