ناصر علی مرزا
معطل
آپ دو باتیں مکس کر رہے ہیں شاید
مشرقی تہذیب (اسلامی نہیں) ہمیں ہر وہ چیز سکھاتی ہے جو ہماری ترقی کی راہ میں حائل ہو۔ مثلاً بڑوں سے ڈرنا، ان کے کہنے پر جھوٹ بولنا، ان کے کہنے پر کم تولنا، ان کے کہنے پر دھوکہ دینا، ان کے کہنے پر ہر ممکن طریقے سے فراڈ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ کو مغربی تہذیب پر غصہ ہے تو یاد رکھیئے کہ وہاں آپ کو ملاوٹ نہیں ملے گی، جھوٹ بھی نہیں ہوگا، خوشامد اور وی آئی پی کلچر نہیں ملے گا، قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔۔۔
یعنی اسلامی تہذیب کی خصوصیات مغربی تہذیب میں ملیں گی جبکہ مغربی تہذیب کی پرانی برائیاں آپ کو ہمارے اندر بدرجہ اتم ملیں گی
یہ بات بھی واضح رہے کہ مشرقی تہذیب جاپان تک پھیلے ہوئے تمام ممالک کی بھی ہے
arifkarim بھی اسی بات کے قائل ہیں بس ان کا بیان کرنا میری سمجھ میں نہیں آیا شاید
تہذیب ہے کیا اس کے معانیDefiniation میں اختلاف ہونے سے arifkarim صاحب ، آپ اورخاکسار کی رائے مختلف ہیں بلکہ اکثر اوقات معنی Definiationکے اختلاف سے ہم مختلف رائے ہو جاتے ہیں ، میں اس بات کو واضح کرنے کی اپنی سی کوشش کرتا ہوں ،ابھی نماز کا وقت ہے بعد میں حاضر ہوتا ہوں