بد دین یا بدین

سندھ ان دنوں سیلاب کی زد میں ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے سندھ کے سیلاب زدہ لوگوں کے لیے دنیا سے امداد کی اپیل کی ہے۔
یہ بات غلط ہے کہ بدین بد دین لوگوں کا علاقہ ہے۔
اس وقت ضرورت ہے کہ سندھ کے لوگوں کی امداد کی جائے۔ پاکستان کےلوگوں کو چاہیے کہ امدادی کام شروع کریں جیسی مدد وہ کشمیر کے لوگوں کی کرچکے ہیں۔ اس سے عوام میں محبت بڑھے گی۔
 

سویدا

محفلین
یہ صرف آپ کی اپنی ذاتی رائے ہے جو وقتی سیاسی حالات کی وجہ سے ہے ورنہ ایسا ہم نے کبھی نہیں سنا
 
دراصل ہمت علی صاحب نے بڑی ‘اعلیٰ ظرفی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدین کے مصیبت زدہ عوام کو ‘بھوکے ننگے لوگ‘ کہہ کر ایک ہی تیر سے کئی شکار کئے ہیں۔۔۔پہلے تو اپنے دل کی گھٹن کا مداوہ کیا ہے جو ذوالفقار مرزا کے بیان سے پیدا ہوئی تھی اور دوسرے ہمدردی کا عالی شان مظاہرہ کرکے بدین کے سندھی لوگوں کے زخموں پر نمک کا مرہم بھی لگانے کا کریڈت لے لیا ہے۔۔۔اور اگلے جملے میں بدین کا اشتقاق بد دین سے کرنے کا عالی شان نکتہ پیش کیا ہے۔۔۔اور بدین کے لوگوں کی سات پشتوں پر احسان کرتے ہوئے خود ہی اس امکان کو رد بھی کردیا ہے۔۔۔۔
جئیو بھائی جئیو۔۔۔تالیاں

اللہ شماتت اعداء سے سب کو محفوظ رکھے
 
یہ تو اپکا تعصب بول رہا ہے۔
سندھ میں یہ مثل مشھور ہے کہ بدین بددین لوگوں کا علاقہ ہے۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اس پر بھی برابھلا کہاجارہا ہوں؟ یہ تعصب نہیں تو اور کیا ہے۔
اچھی بات کرنا بھی یہاں گناہ ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ میری بات کا کچھ اور مطلب نکل رہا تھا اس لے پوسٹ کی تدوین کردی ہے۔ اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت۔
اس کے باوجود اگر کچھ اور مطلب نکل رہا ہے تو شمشاد بھائی سے درخواست ہے کہ اس تھریڈ ہی کو ڈیلیٹ کردیں۔
 

عسکری

معطل
کچھ لوگ مر کے ٹھیک ہوتے ہیں ایسی ہی مثال یہاں بھی ہے سیاست تعصب تفرقہ بازی گروہ بندی ان کا دین ایمان دھرم اوڑھنا بچھونا کھانا پینا بن جاتا ہے سارا دن یہ کام کرنے کے بعد بھی بے سکون رہتے ہیں بےچارے :grin:
 

بشیر احمد

محفلین
ہمت علی یہ پوسٹ خالص متعصبانہ سوچ کا شاہکار ہے
میں سندھ کے علاقوں سے واقف ہوں
بدین اور تھرپاکر کے لوگ بہت زیادہ سادہ اور مہمان نواز ہیں ،
بدین کا علاقہ بے دینی میں پاکستان کے کسی علاقے سے کوئی امتیازی حیثیت نہیں رکھتا کہ اسے ہائے لائیٹ کیا جائے !!
اس لئے خدارا مشکل کی اس گھڑی ایسے ریمارکس دینے کے بجائے
زبانی ہمدردی بھی کی جاسکتی ہے جو کہ ایک قسم کا صدقہ ہے
یہ مشکل وقت کسی بھی علاقے پر آسکتا ہے ۔
 

بشیر احمد

محفلین
سندھ میں یہ مثل مشھور ہے کہ بدین بددین لوگوں کا علاقہ ہے۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اس پر بھی برابھلا کہاجارہا ہوں؟۔

سندھ میں ایسی کوئی مثل مشہور نہیں ہے
اس لئے اپنے غلط ریمارکس کا دفاع کرتے ہوئے غلط بیانی نہیں کرنی چاہئے ۔
شمالی سندھ کے لوگ کافی چالاک ہیں
جبکہ لاڑ ( بدین اور ٹھٹھ کے علاقے ) کے لوگ بہت سادہ ہیں
اسی وجہ سندھ میں یہ ضرب المثال عام ہے
" کہ لاڑ کا انسان اور شمالی سندھ کا بیل برابر ہیں "
ویسے بھی ایسے مواقع پر قومیت ، رنگ و نسل اور مذھب سے بالاتر ہوکر مصبیب زدہ انسانوں کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے ۔
 
الله تعالى ہمارے سندھی بہن بھائيوں پر رحم فرمائے اور ان كو اس تكليف كا نعم البدل عطا فرمائے۔ الحمدلله ايك عام پاكستانى بغير تعصب كے مدد كا جذبہ ركھتا ہے ۔
 

راشد احمد

محفلین
اگر بدین کا مطلب بددین لوگوں کا شہر ہوتا تو کب کا اس کا نام تبدیل کردیا ہوتا۔ ہم نے قیام پاکستان کے بعد انگریزوں کے نام سے منسوب شہروں کے نام تبدیل کئے ہیں۔
 
Top