برائے اصلاح۔۔۔۔

شیرازخان

محفلین
الف عین استاد محترم یہ دو شعر کہے تھے جن کی اصلاح آپ نے فرمائی تھی ان کے ساتھ مزید کچھ اشعار جوڑے ہیں برائے کرم رہنمائی فرمائیں بہت نوزش۔۔۔؟؟

دیکھ کر اک آہ ٹھنڈی بھر گیا میں
اے زمانے تجھ سے شاید ڈر گیا میں

لوگ سب اک لاش کو گھیرئے ہوئے تھے
یو ں لگا مجھ کو کہ جیسے مر گیا میں

حوصلوں کی شہ پہ نکلا تھا سفر پر
اور تماشہ بن کے سیدھا گھر گیا میں

سامنے سے اس لیئے گزرا اُٹھا کر
آئینہ تیرے بھی آگے کر گیا میں

ایک چادر بھی نہیں اب پاس میرے
خود سری کی سردیوں میں ٹھر گیا میں

کوئی دستاویز مجھ کو مل نہ پائی
جب کبھی بھی عمر کےدفترگیا میں

خود پسندی کی لَے میں شیراز اکثر
چاہتا تو میں نہیں تھا پرَ گیا میں
 

الف عین

لائبریرین
سردیوں میں ٹھٹھرنا ہوتا ہے، یہ ’ٹھرنا‘ کبھی نہیں سنا۔
لَے غلط بندھا ہے۔ ے کا گرانا غلط ہے یہاں۔ یہاں بھی خود سری کر دو تو لے باندھا جا سکتا ہے
 

شیرازخان

محفلین
سردیوں میں ٹھٹھرنا ہوتا ہے، یہ ’ٹھرنا‘ کبھی نہیں سنا۔
لَے غلط بندھا ہے۔ ے کا گرانا غلط ہے یہاں۔ یہاں بھی خود سری کر دو تو لے باندھا جا سکتا ہے
شاید یہ پنجابی کا لفظ باندھ دیا ہے لیکن ناصر کاظمی کے شعر میں یہ دیکھا تھا ۔۔؟؟

تیرے عکس کی حیرانی سے
بہتا چشمہ ٹھر گیا تھا

دوسرا میں نے پوچھنا تھا برقی کتابوں میں افتخار راغب کی کتاب پر ڈاون لوڈ کی سہولت موجود ہے ؟؟ یا ہے ہی نہیں؟؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ارے اس کا جواب تو میں نے دیا تھا، کہاں گیا؟؟؟
ناصر کے شعر میں بھی ٹھہرنا درست تقطیع ہوتا ہے، اسی کو کچھ لو گ ’ٹھیر ‘ اور کچھ ’ٹہر‘ لکھتے ہیں، لیکن ٹھر تو کوئی نہیں لکھتا۔ لکھا کچھ بھی جائے یہ فعو کے وزن پر ہوتا ہے۔
افتخار راغب کی نئی کتاب فی الحال بزم اردو لائبریری میں آن لائن دستیاب ہے، ڈاؤن لوڈ پی ڈی ایف میں کرنے کی سہولت جلد ہی شامل ہو گی۔ البتہ ورڈ ڈاکیومینٹ میں چاہو تو لکھو، ای میل کر دوں گا۔ راغب کے پرانے مجموعے خیال چہرہ، اور لفظوں پر احساس پرانی برقی کتابوں میں ورڈ داکیومینٹ کے طور پر دستیاب ہیں
 
Top