محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
صرف تیر ہی لگ رہے ہیں یا مرہم پٹی کر نے والی کا انتظام بھی ہو رہا ہے؟" اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے "
صرف تیر ہی لگ رہے ہیں یا مرہم پٹی کر نے والی کا انتظام بھی ہو رہا ہے؟" اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے "
@الف عین سر !
" دلِ ماہئ بے آب " کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
کیا اس ترکیب کے ساتھ مطلع ٹھیک ہے یا بدلنا پڑے گا ؟
ہاں تو پھر پنجاب ہی کیوں؟!!رومانوی اعتبار سے سندھ پنجاب سے کم نہیں
بلکہ پیار محبت اور دوسرے جذبات ہر خطےمیں بسنے والوں میں یکساں ہوتے ہے۔ کیونکہ یہ جذبات فطری ہیں ۔ اس لیے ہر خطے میں رومانوی داستانیں بھی پائی جاتی ہیں۔
کیونکہ قافیے میں پنجاب آ سکتا تھا، سندھ نہیں 😄ہاں تو پھر پنجاب ہی کیوں؟!!
بھئی مذاق کیا تھا !
پنجاب سے متعلق ہمارے بلند بانگ دعوؤں کو بھی مذاق میں لیا جائےہاں تو پھر پنجاب ہی کیوں؟!!
بھئی مذاق کیا تھا !
ہانی و شہ مراد (بلوچستان) -- کیا و سادو (بلوچستان) -- حمال و مہ گنج (بلوچستان) -- رمن رند و ریحان لاشاری (بلوچستان)پنجاب سے متعلق ہمارے بلند بانگ دعوؤں کو بھی مذاق میں لیا جائے
حالانکہ مجھے پھر بھی لگتا ہے کہ اس کارِ زیاں یعنی کہ عشق وشق میں پنجاب کا نمبر پہلا ہو گا 😜🤣🤣🤣🤣
میرے مذاق پر آپ پوری تحقیق کر لائے فیصل بھائی 🙂ہانی و شہ مراد (بلوچستان) -- کیا و سادو (بلوچستان) -- حمال و مہ گنج (بلوچستان) -- رمن رند و ریحان لاشاری (بلوچستان)
دوستن و شیری (بلوچستان) --- سوہنا و بشکلی (بلوچستان)
سسی پنوں (سندھ) --لیلا کنیسر (سندھ) -- نوری جام تماچی (سندھ) -- عمر ماروی (سندھ)
آدم خان (پختونخواہ) و درخانائی -- یوسف خان (پختونخواہ) و شیربانو
--شیر عالم (پختونخواہ) و مامونئی
لو فیر پنجاب کا پہلا نمبر سمجھنے والے دوسرے صوبوں میں ہونے والی محبتوں کے صدیوں پرانے قصے دیکھ کر یہ سمجھ جائیں کہ عشق ایک خالص انسانی جذبہ ہے اور یہ جذبہ کسی خاص صوبے سے نہ تو نتھی ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کا ہونا کوئی عیب ہے ۔ ہاں اس میں گندگی کرنے والے کو کوئی بھی معاشرہ درست نہیں کہتا۔ ویسے بھی ہیر رانجھا کا اصل ہیرو کون ہے کوئی بتا سکتا ہے؟؟
اداکار کا بتا سکتا ہوں 😜ویسے بھی ہیر رانجھا کا اصل ہیرو کون ہے کوئی بتا سکتا ہے؟؟
جناب برا نہ مانیے گا ایسے تو میں بھی اپنے محلے کی ہیر رانجھوں کے نام لکھ سکتا ہوں - یہ سارے نام جو آپ نے بلوچستان سے لکھے ہیں ان میں سے ایک بھی معروف نہیں ہے -انی و شہ مراد (بلوچستان) -- کیا و سادو (بلوچستان) -- حمال و مہ گنج (بلوچستان) -- رمن رند و ریحان لاشاری (بلوچستان)
دوستن و شیری (بلوچستان) --- سوہنا و بشکلی (بلوچستان)
آپ سے اور باقی سب سے گزارش ہے کہ ان ناموں کو جو خادم نے پیش کیئے ہیں پر نام بہ نام اور الگ الگ ریسرچ فرما لیں ۔ یہ داستانیں بلوچ روایات میں کم و بیش وہی مقام رکھتی ہیں جو ہیر رانجھا یا مرزا صاحباں کا پنجاب میں ہے ۔ اور اگر بالفرض محال آپ کی بات کو درست مان لیا جائے تو یہ ماننا پڑے گا بلوچ روایات رومانوی داستانوں کے معاملے میں بانجھ ہیں جو میں ماننے کو تیار نہیں ہوں کیونکہ رومان کا عدم وجود میری نظر میں تو غیر فطری ہے ۔ آپ اسے کیا سمجھتے ہیں میں نہیں جانتا.جناب برا نہ مانیے گا ایسے تو میں بھی اپنے محلے کی ہیر رانجھوں کے نام لکھ سکتا ہوں - یہ سارے نام جو آپ نے بلوچستان سے لکھے ہیں ان میں سے ایک بھی معروف نہیں ہے -
بات صرف رومانی داستانوں کی نہیں ہے ان رومانی داستانوں کی ہے جو اپنے علاقے کی حدود سے نکل کر عالمگیر شہرت تک پہنچ گئیں -
انتظام تو نہیں ، ہاں ! انتظار ضرور کر رہا ہوں کسی کاصرف تیر ہی لگ رہے ہیں یا مرہم پٹی کر نے والی کا انتظام بھی ہو رہا ہے؟
پھر ٹھیک ہے سرمجھے تو دل ماہی.... قبول ہے۔
اوقات میں رہنے کا تمہیں نسخہ بتاؤں ؟
دو چار منٹ حلقۂ احباب میں رہنا !
سر ! اس ابہام کو رہنے دوں یا کچھ اور سوچوں ؟نکتہ تو خوب ہے جیسا شکیل میاں نے کہا ہے، لیکن واضح نہیں کہ کس کے حلقہ احباب میں، شاعر کے یا خود محبوب/مخاطب کے؟
رہنے دوپھر ٹھیک ہے سر
بہت شکریہ
سر ! اس ابہام کو رہنے دوں یا کچھ اور سوچوں ؟
صد گونہ کلاسیکی اظہار بیان ہے، کچھ سادہ سا مصرع بہتر ہو گانئے اشعار برائے اصلاح
صد گونہ مزا زیست کا لینا ہے تو ہر پل
اے شخص ! تلاشِ غمِ نایاب میں رہنا
درستمیں عشق ہوں ، رہنا ہے مجھے دشت میں ، لیکن
تم حُسن ہو ، تم گلشنِ شاداب میں رہنا
گرداب میں رہتا ہی کون ہے؟ مجبوری میں ہی تو ممکن ہے! بہر حال اس کے علاوہ درست ہی ہےتب مجھ پہ کھلا بحرِ محبت کا ہر اک راز
جب مجھ کو پڑا ہجر کے گرداب میں رہنا
یہاں گرداب میں مجبوراً رہنے والی بات درست لگتی ہے، اس صورت میں مطلع اچھا لگاآساں ہے میاں ! حلقۂ گرداب میں رہنا
مشکل ہے، دلِ عاشقِ بیتاب میں رہنا
ٹھیک ہے سر ، شکریہرہنے دو
صد گونہ مزا زیست کا لینا ہے تو ہر پل
اے شخص ! تلاشِ غمِ نایاب میں رہنا
ہر آن مزا زیست کا لینا ہے تو ہر پلصد گونہ کلاسیکی اظہار بیان ہے، کچھ سادہ سا مصرع بہتر ہو گا
دوسرا مصرع بھی اے شخص کی وجہ سے عجیب لگ رہا ہے
اچھا !گرداب میں رہتا ہی کون ہے؟ مجبوری میں ہی تو ممکن ہے! بہر حال اس کے علاوہ درست ہی ہے
بہت بہت شکریہ سر ، جزاک اللّٰہ خیراًیہاں گرداب میں مجبوراً رہنے والی بات درست لگتی ہے، اس صورت میں مطلع اچھا لگا
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں سرمجھے تو مطلع پسند آیا
ٹھیک ہے سرہر لمحۂ ہستی کا مزہ لینا ہے تو پھر
کے علاوہ دوسرا کوئی بھی متبادل رکھ سکتے ہو، اس مصرعے میں لینا کے الف کا اسقاط اور تو کی و کا طویل کھنچنا اچھا نہیں لگتا
اس مصرع کو "ہر پل" کی جگہ "پھر تم" کے ساتھ رکھ لیتا ہوں تا کہ دوسرا مصرع " ہر سانس تلاشِ غمِ نایاب میں رہنا " سیٹ ہو جائے ...ہر آن مزا زیست کا لینا ہے تو ہر پل
نسخہ تمہیں اوقات میں رہنے کا بتاؤں؟اوقات میں رہنے کا تمہیں نسخہ بتاؤں ؟
ٹھیک ہے سر ، شکریہمطلع ایک ہی رکھو، دونوں مطلع تقریباً ایک ہی مفہوم کے ہیں
اچھا ! بہت بہت شکریہ سر ، جزاک اللّٰہ خیراًنسخہ تمہیں اوقات میں رہنے کا بتاؤں؟
کر دو
اصلاح و رہنمائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں سرباقی درست ہے سب
محمد عبدالرؤوف بھائی ، صریر بھائی ، صابرہ امین صاحبہ ، سیما علی صاحبہمحترم الف عین صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمد احسن سمیع راحلؔ صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
~~~~~~~~~~
آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا
مشکل ہے ، ہمارے دلِ بے تاب میں رہنا !
خلوت میں مِلو اُس سے کہ جلوت میں مِلو تم
دونوں ہی جگہ عشق کے آداب میں رہنا
نازک بدن اتنے ہو ، کہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے
کمرے میں تم اپنے ، شبِ مہتاب میں رہنا
قیدی کوئی رہتا ہے کسی جیل میں جیسے
ویسے ہی تم اِس عالمِ اسباب میں رہنا
تھا ان کی طبیعت میں تو پہلے سے ہی رومان
راس آتا نہ کیسے انہیں پنجاب میں رہنا
ہر تارِ نفَس میں تمہیں محسوس کروں مَیں
تم دل میں تو ہو ، اب مِرے اعصاب میں رہنا
دریا میں ، سمندر میں ، جو رہنے کا ہو عادی
کب اُس کے لیے سہل ہے تالاب میں رہنا !
اوقات میں رہنے کا تمہیں نسخہ بتاؤں ؟
دو چار منٹ حلقۂ احباب میں رہنا !
کرتا جو نہ مَیں بحرِ محبت کا تقاضہ
پڑتا نہ مجھے ہجر کے گرداب میں رہنا
جس خواب کی تعبیر تمہیں چاہیے اشرف !
کھوئے ہوئے ہر وقت تم اُس خواب میں رہنا