برائے اصلاح : ترے کلام میں اشرف اگر نیا پن ہے

اشرف علی

محفلین
میرے خیال میں اس غزل میں صرف فیشن ایک ایسا انگریزی لفظ ہے جو بلااعتراض چل سکتا ہے، کہ اب اردو میں کثرت سے مستعمل ہے اور ایک منفرد معنی ادا کرتا ہے ...
یعنی ایک پاس ہو گیا ، واہ

باقی انگریزی الفاظ بالکل بھرتی کے لگ رہے ہیں جو کوئی خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام ہے.
مطلب : فیوچر ، ٹیوشن اور سیزن:
ان میں سے" ٹیوشن "والا شعر نکال دوں تو دوبچیں گے

کیا "سیزن" کو "موسم " سے بدل کر ایک نئی زمین کے طور پر رکھ لوں سر ؟
تاکہ جب موڈ بنے تو اس پہ کچھ لکھ سکوں ۔۔۔

فراق ، دھوپ کی گرمی سا دائمی ہے مگر
وصال جیسے فقط بارشوں کا موسم ہے

آخر میں "فیوچر" رہ جائے گا
اسے کیا مطلع میں برداشت کیا جا سکتا ہے ؟چوں کہ مطلع میں نئے پن کی بات ہو رہی ہے ۔۔۔۔
اشرف میاں، شہرت کی خواہش بری بات نہیں مگر آپ کو شعوری فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ اپنا شمار حافی و زریون جیسوں میں کروانا چاہیں گے یا سنجیدہ شعرا میں
ابھی اس طرح کا کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے سر بلکہ مشکل ہے
کیوں کہ سال بھرسے موڈ خراب ہے
ایک وجہ تو مقطع ہے
لیکن آپ کے مشورے پہ عمل ضرور کروں گا ان شاءاللہ
آپ میرے بارے میں اتنا سوچتے ہیں ، میرے لیے یہی بہت ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے ، آمین ۔
ایسی غزلیں کالج کے مشاعروں میں خوب داد دلوا دیں گی
اگر جاتے تو
سوشل میڈیا پر مشہور وائرل بھی کروا دیں گی،
اگر ہوتےاور کچھ پوسٹ کرتے تو
آپ کی شاعری میں اچھے امکانات ہیں
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ سر
سو اپنے "پوٹینشل" کو بھرپور استعمال کریں.
کیسے سر ؟ کوئی مشورہ ۔۔۔

آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا،اس کے لیے میں آپ کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں سر ، جزاک اللہ خیر
 

اشرف علی

محفلین
سر !کیا اب ٹھیک ہے ؟
~~~~~~~~~
تمہارے شعر میں اشرف ! اگر نیا پن ہے
تو پھر یہ طے ہے کہ فیوچر تمہارا روشن ہے

اُسے بھلانا مِرے بس میں تھا مگر اے دوست !
مجھے وہ یاد ہے اب تک ، تو کوئی کارن ہے

یہ اور بات ، پری زاد وہ نہیں ہے ، مگر
رخ اُس حسین کا ، پریوں کی طرح روشن ہے

تم اور میں فقط اک دوسرے کے دوست ہیں کیا ؟
یا
بندھے نہیں ہیں فقط دوستی کی ڈور سے ہم
ہمارے بیچ ، ضرور اور کوئی بندھن ہے

سوال ہی نہیں اٹھتا ہے چھٹی کرنے کا
بس اپنے ملنے کا موقع تو ایک ٹیوشن ہے

کبھی وہ تیری تھی ، یہ بات سچ تو ہے لیکن
اب اُس کا نام نہ لے ، وہ کسی کی دلہن ہے

کہا جو میں نے ، مناسب نہیں ہے ایسا لباس
تو ہنس کے بولے وہ ، یہ آج کل کا فیشن ہے

فراق ، دھوپ کی گرمی سا دائمی ہے مگر
وصال جیسے فقط بارشوں کا سیزن ہے

بھلا دوں میں اُسے یا اُس کا انتظار کروں ؟
کئی مہینوں سے اشرف ! مجھے یہ الجھن ہے
شکریہ جاسمن صاحبہ
اللہ آپ کوہمیشہ خوش رکھے ، آمین ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محترم محمد عبدالرؤوف بھائی ، میری "شہزادی ردیف والی غزل" میں جواب کا آپشن غائب ہو گیا ہے اور لکھا ہوا ہے "مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں" ،تو یہ کیسے ٹھیک ہوگا ؟
یہ امتظامیہ نے کیا ہے کیونکہ وہاں پر کچھ غیر شائستہ مراسلے کیے گئے تھے جو بدمزگی کا سبب بن سکتے تھے۔
 
Top