برائے اصلاح : جنونِ عشق کو سر میں سمائے پھرتا رہتا ہوں : از: ایم اے راجا ؔ

مغزل

محفلین
سر باقی اشعار کو بعد میں دیکھتا ہوں مگر اس شعر کے بارے میں عرض ہیکہ، درد مشقت ، محنت کرنے پر ہونے والی تکلیف ہے، شاید بشیر بدر (اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو) نے اپنی غزل میں اسے استعمال کیا ہے ، اسکا مصرعہ ٹھیک سے یاد نہیں مگر دوسرا مصرع یوں ہے شاید، بیٹے ماں کے ہو جاتے ہیں جب کمانے لگ جائیں۔
راجہ بھیا ۔درستگی کیے دیتا ہوں۔

باپ کے دردِ مشقت کو بھلا دیتے ہیں
ماں کے ہوجاتے ہیں جب بیٹے کمانے لگ جائیں

کے شاعر اختر ؔعبد الرزاق ہیں اور کراچی میں مقیم ہیں۔۔
یہ ان کا معروف شعر ہے ۔۔
 
Top