برائے اصلاح: خموش کر نہیں سکتا کوئی ڈرا کے مجھے

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب ، دیگر اساتذہ کرام اور احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

خموش کر نہیں سکتا کوئی ڈرا کے مجھے
ابھر کے آؤں گا رکھا اگر دبا کے مجھے

میں کربلا کے اماموں کا معتقد ہوں فقط
سنا نہ قول کسی اور پیشوا کے مجھے

رہے گی گونجتی آواز میری دُنیا میں
مَرا نہ سمجھے کوئی قبر میں لٹا کے مجھے

جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے

خُدا رحیم ہے مقبول انہیں بتائے کوئی
سبق جو دیتے ہیں آ کر سزا جزا کے مجھے
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے غزل
جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے
تخت یا تختہ؟
لمبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
طویل عمر کی مجھ کو دعا جو دیتا تھا
 

مقبول

محفلین
ٹھیک ہے غزل
جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے
تخت یا تختہ؟
لمبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
طویل عمر کی مجھ کو دعا جو دیتا تھا
سر الف عین صاحب، بہت نوازش
اب دیکھیے
طویل عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
جو آج شاد ہے تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
یا
طویل عمر کی مجھ کو دُعا جو دیتا تھا
وُہ آج شاد ہے تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
 
Top