برائے اصلاح - سلام حسین پاک ۔ فعولن مفاعیلن فعولن مفاعلن

محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم راحیل فاروق صاحب اور دیگر اساتذہ اکرام - توجہ کا ممنون ہوں

فعولن مفاعیلن فعولن مفاعلن

سہارا ہے مومن کا ولایت حسین کی
نہ ہوگی منافق سے حمایت حسین کی

مرا تو دھرم ہے اب عقیدت حسین کی
ہے کعبہ شہیدوں کا شہادت حسین کی

بغاوت جو کرتا ہے کوئی جب بھی ظلم سے
اسی کے لیے کافی امامت حسین کی

عبادت کبھی کرتا ہے تیروں کے سائے میں
تو نیزے پہ بھی ہوتی تلاوت حسین کی

احاطہ جو لفظوں کی سیاہی نہ کرسکی
سو اللّٰہ ہی جانے ہے حقیقت حسین کی

تُو دے دے یہ اپنا ہاتھ اب انکے ہاتھ میں
ہے منصور کا تکیہ شفاعت حسین کی
 

الف عین

لائبریرین
خود ساختہ بحر کو مستعمل بحر میں بدل کر پیش کریں۔ اگر یہی ردیف و قوافی رکھنا ہیں تو بہتر بحر ہو گی
نفعول فاعلات مفاعیل فاعلات
 
گستاخی معاف سر ۔ خود ساختہ تو نہیں ہے اور ویب سائٹز پہ یہ بھی نہیں لکھا ملا کہ غیر مستعمل ہے ۔ بحر کا نام:
طویل مثمن سالم مقبوض۔ اب آپ کی تجویز کی ہوئی بحر میں کوشش کرتا ہوں۔
 
Top