عمران سرگانی
محفلین
تیز پانی سا بہاؤ رہتا ہے۔
یوں تری جانب کچھاؤ رہتا ہے۔
تیری صورت ڈھونڈنا ہر شعر میں۔
شاعری سے اب لگاؤ رہتا ہے۔
جب بچھڑ جائے کوئی تیرا خیال۔
میری سوچوں میں تناؤ رہتا ہے۔
پیار کا آغاز ہے جومانگ لو۔
بعد میں کب رکھ رکھاؤ رہتا ہے۔
ڈوبتا کیوں جا رہا ہے دل مرا؟
پانی تو اب زیرِ ناؤ رہتا ہے۔
فیصلے کرنے پڑے اپنے خلاف۔
آپ کی جانب جھکاؤ رہتا ہے۔
چھوڑ ڈالا گھر بدلنا بار بار۔
اک جگہ اپنا پڑاؤ رہتا ہے۔
بات اس سے جب تلک میری نہ ہو۔
تب تلک دل پر دباؤ رہتا ہے۔
دل لگا کر دل نہیں لگتا مرا۔
اک طبیعت میں کھچاؤ رہتا ہے۔
یوں تری جانب کچھاؤ رہتا ہے۔
تیری صورت ڈھونڈنا ہر شعر میں۔
شاعری سے اب لگاؤ رہتا ہے۔
جب بچھڑ جائے کوئی تیرا خیال۔
میری سوچوں میں تناؤ رہتا ہے۔
پیار کا آغاز ہے جومانگ لو۔
بعد میں کب رکھ رکھاؤ رہتا ہے۔
ڈوبتا کیوں جا رہا ہے دل مرا؟
پانی تو اب زیرِ ناؤ رہتا ہے۔
فیصلے کرنے پڑے اپنے خلاف۔
آپ کی جانب جھکاؤ رہتا ہے۔
چھوڑ ڈالا گھر بدلنا بار بار۔
اک جگہ اپنا پڑاؤ رہتا ہے۔
بات اس سے جب تلک میری نہ ہو۔
تب تلک دل پر دباؤ رہتا ہے۔
دل لگا کر دل نہیں لگتا مرا۔
اک طبیعت میں کھچاؤ رہتا ہے۔