جی بہتر سر غلطی ہوئی آئندہ کوشش ہو گی کے ایسا نہ ہو سر اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہیں ایک طالب علم ہوںفرحان محمد خان بھائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ:
ناقص املا کے ساتھ ساتھ مندرجہ اشعار مزاح کے معیار سے بھی کچھ بہتر نہیں۔ مزاح اور پھکڑ پن میں جو خطِ امتیاز موجود ہے ہمیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
جیتے رہیے۔ خوش رہیےجی بہتر سر غلطی ہوئی آئندہ کوشش ہو گی کے ایسا نہ ہو سر اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہیں ایک طالب علم ہوں
اور طالب علم کے لیے یہ بہت ضروری ہے اسے اس کی غلطی کا پتہ ہو
آپ کی بات سر آنکھوں پر
اب آتے ہیں ناقص املا کی درستی کی جانب۔ اردو میں بیوی کے بھائی کو سالا کہتے ہیں ناکہ سالہ۔ اسی طرح لفظ خالہ ہوتا ہے جسے آپ نے حالہ لکھا ہے۔علامہ اقبال سے معذات کے ساتھ
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
اپنے سالہ کو مرے بھی کوئی سالہ کر دے
میں تمہیں گھر کی سیاست کا ہنر دیتا ہوں
اپنی بیگم کو مرے بچوں کی حالہ کر دے
سر الف عین
واہ واہ واہقوتِ عشق سے مجھ پست کو بالا کر دے
اس طرح منہ مرے دشمن کا بھی کالا کردے
برسرِ عام لگائی مجھے پھینٹی جس نے
اس کمینے کو خدایا مرا سالا کردے