بہت شکریہ سر۔۔۔میرے خیال میں صرف مقطع میں ردیف درست ہے دوسرے اشعار میں نہیں۔ باقی اشعار میں چلتا ردیف فٹ ہوتی ہے
اب درست ہو گا اگرچہ روانی متاثر ہوتی ہے ’چلے گا‘سے لیکن شعر چلے گا!!محترم الف عین صاحب
محترم
بہت شکریہ سر۔۔۔
یہ علم نہیں تھا کہ اردو میں ''چلنا'' کا استعمال درست نہ ہو گا ورنہ یہ الفاظ بولنے میں تو آتے رہتے ہیں، جیسے جادو کا چلنا یا کارِ دنیا کا چلنا وغیرہ۔
سر اسی بحر میں اگر یہ ردیف لائی جائے تو کیا درست ہو جائے گی؟
دل پہ تیرا فسوں نہیں چلے گا
اب پرانا جنوں نہیں چلے گا
پتہ نہیں کہ '' چلے'' میں ے کا اسقاط درست ہو گا یا غلط۔