برائے اصلاح "فعولن فعولن فعولن فعولن"

۔۸۸۔۸۸۔۸۸۔۸۸
بیاں کیسے کرتا صفاتِ محمد
ماضی کا صیغہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں
لکھائی نہیں جاتی نعتِ محمد
لکھائی نہیں جاتی کہ لکھی نہیں جاتی؟ ایک ہی شعر میں بار بار حروف کا گرنا مناسب نہیں۔ مطلع بدلنے کی ضروت ہے، جاندار مطلع نہیں ہے، کچھ اور کوشش کریں جیسے

بیاں کر رہا ہوں صفاتِ محمد
ہے بخشش کا سامان نعتِ محمد


سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
مرے تو سبھی کچھ ہے ذاتِ محمد
دوسرے مصرعے میں "مرے" کے ساتھ "لئے" کی کمی ہے

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
یہاں بھی وہاں بھی ہے ذاتِ محمد

کیسا رہے گا؟

تو گستاخ شانِ محمد ذرا دیکھ
خدا بھی لکھائی ہے نعتِ محمد

خدا نے بھی لکھی ہے نعتِ محمد
بیان کچھ اس طرح ہونا چاہیئے لیکن تکنیکی طور پر یہ بھی غلط ہے
گستاخ کو مخاطب کیا ہے تو کوئی بڑی بات ہونی چاہیئے، اور ویسے بھی پہلے مصرعے میں "تو" اور دوسرے مصرعہ میں "لکھائی" درست نہیں۔

اچھی کوشش ہے، مزید کوشش کریں، اور کم از کم پانچ اشعار تو ہونے چاہیئیں۔
 
آخری تدوین:
پھر تو فرحان بھیا سے میری گزارش ہے کہ کم از کم نعت شریف میں اپنا تخلص استعمال نہ کریں :)
جی بہتر سر
۔۸۸۔۸۸۔۸۸۔۸۸
بیاں کیسے کرتا صفاتِ محمد
ماضی کا صیغہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں
لکھائی نہیں جاتی نعتِ محمد
لکھائی نہیں جاتی کہ لکھی نہیں جاتی؟ ایک ہے شعر میں بار بار حروف کا گرنا مناسب نہیں۔ مطلع بدلنے کی ضروت ہے، جاندار مطلع نہیں ہے، کچھ اور کوشش کریں جیسے

بیاں کر رہا ہوں صفاتِ محمد
ہے بخشش کا سامان نعتِ محمد


سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
مرے تو سبھی کچھ ہے ذاتِ محمد
دوسرے مصرعے میں "مرے" کے ساتھ "لئے" کی کمی ہے

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
یہاں بھی وہاں بھی ہے ذاتِ محمد

کیسا رہے گا؟

تو گستاخ شانِ محمد ذرا دیکھ
خدا بھی لکھائی ہے نعتِ محمد

خدا نے بھی لکھی ہے نعتِ محمد
بیان کچھ اس طرح ہونا چاہیئے لیکن تکنیکی طور پر یہ بھی غلط ہے
گستاخ کو مخاطب کیا ہے تو کوئی بڑی بات ہونی چاہیئے، اور ویسے بھی پہلے مصرعے میں "تو" اور دوسرے مصرعہ میں "لکھائی" درست نہیں۔

اچھی کوشش ہے، مزید کوشش کریں، اور کم از کم پانچ اشعار تو ہونے چاہیئیں۔
کوشش ہو گی انشاء اللہ
 
اپنی طبیعت کے مطابق کوئی رکھیں، مگر اتنا منفی نہ ہو. :)
جی بہتر
مجھے تو فرحان ہی خوب لگ رہا ہے، فرحان تخلص میں نے کہیں پایا بھی نہیں اور وزن بھی ایسا ہے کہ بیشتر بحور میں آسانی سے سما سکتا ہے۔

شکریہ سر
موجودہ تخلص کا ہم وزن بھی ہے. :)
:):p
 
Top