برائے اصلاح - لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذراش۔

لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟
دیکھو خود اپنے آپ کو، کس کا برا ہوا؟

کرتے ہو "آپ" کہہ کے مخاطب تم اب مجھے
یہ طرزِ گفتگو تمھیں کیسے عطا ہوا

رکھا ہوا ہے ہاتھ کو سینے پر اس طرح / جنبش نہیں رہی کوئی ساکت ہے اس طرح
جیسے کہ میرا ہاتھ ہے دل سے جڑا ہوا

لگتا ہے کشمکش میں ابھی تک ہو مبتلا
تھامے ہوئے ہو ہاتھ میں کاغذ جلا ہوا

غیرت کا نام سن کے طوائف نے یوں کہا
یہ پیٹ بھی تو ساتھ ہے صاحب لگا ہوا

جھوٹوں کے شہر میں وہ ترقی نہ کر سکا
سچ کے اصول پر تھا جو اب تک اڑا ہوا

پردہ ہٹا کے زیست کا دیکھو گے ایک دن
رازِ حیات موت کے اندر چھپا ہوا

مخلص ہر ایک شخص کو مشکوک کر گیا
وہم و گماں کی گرد سے منظر اٹا ہوا​
 

جاسمن

لائبریرین

فلسفی

محفلین
پہلا مصرع قاری کو بلاتا ہے ۔۔۔:)


بہت خوب!
خوبصورت شعر۔
اچھی غزل۔
شاباش!:)
بہت شکریہ آپی، آپ کے الفاظ سے ڈھیروں خون بڑھ گیا۔ :)

آداب :D

برائے اصلاح لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟
ارے چوہدری صاحب کیا کہنے، اس نظر سے تو ہم نے عنوان کو دیکھا ہی نہیں۔ ویسے عنوان میں برائے اصلاح کے بعد ختمہ موجود ہے۔ :)
 

ابوعبید

محفلین
لے کر گئے تھے مجھ سے جو اس دل کا کیا ہوا؟
دیکھو خود اپنے آپ کو، کس کا برا ہوا؟

لگتا ہے کشمکش میں ابھی تک ہو مبتلا
تھامے ہوئے ہو ہاتھ میں کاغذ جلا ہوا

پردہ ہٹا کے زیست کا دیکھو گے ایک دن
رازِ حیات موت کے اندر چھپا ہوا

بہت ہی خوبصورت اشعار ہیں ۔ کیا کہنے بھائی ۔ ایسے کمال سخن پہ ڈھیروں داد
 

الف عین

لائبریرین
مخلص ہر ایک شخص کو مشکوک کر گیا
الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ مخلص کسی شخص کا نام ہے جس نے ہر ایک کو مشکوک کر دیا! جب کہ یہ کہنا چاہتے ہو کہ( وہ منظر) ہر مخلص شخص کو مشکوک بنا گیا
 

فلسفی

محفلین
مخلص ہر ایک شخص کو مشکوک کر گیا
الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ مخلص کسی شخص کا نام ہے جس نے ہر ایک کو مشکوک کر دیا! جب کہ یہ کہنا چاہتے ہو کہ( وہ منظر) ہر مخلص شخص کو مشکوک بنا گیا
جی سر اس زاویے تو میں نے خود بھی اس مصرعے کو نہیں دیکھا، ویسے اس تبدیلی سے بہتر ہوسکے گا؟

مخلص جو مجھ سے تھے انھیں مشکوک کر گیا
وہم و گماں کی گرد سے منظر اٹا ہوا
 

رانا

محفلین
اچھا بھلا ڈیویلپر تھا اس کو یہ کیا ہوا
بن گیا ہے شاعر یہ بہت برا ہوا

دل دے دیا کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لئے
اب روز پوچھتا ہے بھائی اسکا کیا ہوا

بخئیے ادھیڑ کر وہ ظالم دے گیا
کہہ کر کہ بھائی یہ تو ڈی بگ نہیں ہوا
:):)
 
اچھا بھلا ڈیویلپر تھا اس کو یہ کیا ہوا
بن گیا ہے شاعر یہ بہت برا ہوا

دل دے دیا کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لئے
اب روز پوچھتا ہے بھائی اسکا کیا ہوا

بخئیے ادھیڑ کر وہ ظالم دے گیا
کہہ کر کہ بھائی یہ تو ڈی بگ نہیں ہوا
:):)
تھا ڈیولپر بھلا سا مگر اس کو کیا ہوا
شاعر یہ بن گیا جو بہت ہی بُرا ہوا

کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لیے دل دیا تو ہے
اب روز پوچھتا ہے کہ بھائی اس کا کیا ہوا


بخیے اُدھیڑ کر مرے لیپ ٹاپ کے کہا
ڈی بگ نہیں ہوا وہ جو بگ تھا چھُپا ہوا
 

فلسفی

محفلین
اچھا بھلا ڈیویلپر تھا اس کو یہ کیا ہوا
بن گیا ہے شاعر یہ بہت برا ہوا

دل دے دیا کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لئے
اب روز پوچھتا ہے بھائی اسکا کیا ہوا

بخئیے ادھیڑ کر وہ ظالم دے گیا
کہہ کر کہ بھائی یہ تو ڈی بگ نہیں ہوا
:):)

تھا ڈیولپر بھلا سا مگر اس کو کیا ہوا
شاعر یہ بن گیا جو بہت ہی بُرا ہوا

کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لیے دل دیا تو ہے
اب روز پوچھتا ہے کہ بھائی اس کا کیا ہوا


بخیے اُدھیڑ کر مرے لیپ ٹاپ کے کہا
ڈی بگ نہیں ہوا وہ جو بگ تھا چھُپا ہوا
:cry2::cry2::cry2: یعنی میں اس قابل ہوگیا ہوں کہ میری شاعری کی بھی پیروڈی لکھی جائے۔ یہ آپ حضرات کا حسن ظن ہے۔ اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔
 

رانا

محفلین
:cry2::cry2::cry2: یعنی میں اس قابل ہوگیا ہوں کہ میری شاعری کی بھی پیروڈی لکھی جائے۔ یہ آپ حضرات کا حسن ظن ہے۔ اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔
جی نہیں۔۔۔ یہ ڈی بگنگ ہورہی ہے۔:p

تھا ڈیولپر بھلا سا مگر اس کو کیا ہوا
شاعر یہ بن گیا جو بہت ہی بُرا ہوا

کیو اے کو ٹیسٹنگ کے لیے دل دیا تو ہے
اب روز پوچھتا ہے کہ بھائی اس کا کیا ہوا


بخیے اُدھیڑ کر مرے لیپ ٹاپ کے کہا
ڈی بگ نہیں ہوا وہ جو بگ تھا چھُپا ہوا
واہ خلیل بھائی لاجواب۔(y)
ستم ظریفی دیکھئے کہ جو ڈیویلپر دوسرے کو شاعری پر باتیں سنا رہا تھا آپ نے اس کی بھی اصلاح کردی۔:LOL:
ویسے آپ کی بدولت ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں جن کی کچھ شاعری اصلاح سخن میں اصلاح زدہ موجود ہے۔ یعنی کہ آپ کی محبت نے ہمیں بھی تھوڑی دیر کو شاعروں کی چوپال میں آنریری داخلہ پاس تھما دیا۔ اب ہم بھی بھرم جما سکتے ہیں کہ ہمارے تین شعر عروض اور وزن کی سند کے ساتھ اس زمرے میں موجود ہیں۔:):)
 
ویسے آپ کی بدولت ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں جن کی کچھ شاعری اصلاح سخن میں اصلاح زدہ موجود ہے۔ یعنی کہ آپ کی محبت نے ہمیں بھی تھوڑی دیر کو شاعروں کی چوپال میں آنریری داخلہ پاس تھما دیا۔ اب ہم بھی بھرم جما سکتے ہیں کہ ہمارے تین شعر عروض اور وزن کی سند کے ساتھ اس زمرے میں موجود ہیں۔:):)
یادش بخیر، آپ تو استادوں کے استاد ہوا کرتے تھے۔ :)
یہ بھی
 
Top