مقبول
محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل:
محترم سید عاطف علی
محترم محمد خلیل الرحمٰن
آپ سے ان متفرق اشعار (شاید ان سب کو مجموعی طور پر نظم معریٰ کہا جا سکتا ہے) کی اصلاح کی التماس ہے
محترم محمّد احسن سمیع :راحل:
محترم سید عاطف علی
محترم محمد خلیل الرحمٰن
آپ سے ان متفرق اشعار (شاید ان سب کو مجموعی طور پر نظم معریٰ کہا جا سکتا ہے) کی اصلاح کی التماس ہے
اوٹ سے پردے کی اس کا دیکھنا اچھا لگا
مجھ کو اس کے در پہ جا کر بیٹھنا اچھا لگا
٭
صبر کر کے درد سارے جھیلنا اچھا لگا
یہ ہنر بھی دل سے اپنے سیکھنا اچھا لگا
٭
جھیل ، دریا اور سمندر کا بھی ہے شیدائی وُہ
پَر مری آنکھوں میں اس کو تیرنا اچھا لگا
٭
کر دیئے مخلُوقِ کو جذبات کھیلن کو عطا
خود خُدا کو قسمتوں سے کھیلنا اچھا لگا
٭
چل رہا تھا ننگے پاؤں ہجر کے صحراؤں میں
جب مجھے یادوں سے تیری بھیگنا اچھا لگا
٭
پاس میرے لوٹ آیا آزما کر سب کو وُہ
ہار کر اس بے وفا سے جیتنا اچھا لگا
٭
حال میرا پوچھ کر میرا پڑوسی خوش ہوا
پھول ہمسائے کو مجھ کو بھیجنا اچھا لگا
٭
خامشی مقبول اتنی تھی کہ جنت میں مجھے
روح پر بھاری پڑی تو چیخنا اچھا لگا
مجھ کو اس کے در پہ جا کر بیٹھنا اچھا لگا
٭
صبر کر کے درد سارے جھیلنا اچھا لگا
یہ ہنر بھی دل سے اپنے سیکھنا اچھا لگا
٭
جھیل ، دریا اور سمندر کا بھی ہے شیدائی وُہ
پَر مری آنکھوں میں اس کو تیرنا اچھا لگا
٭
کر دیئے مخلُوقِ کو جذبات کھیلن کو عطا
خود خُدا کو قسمتوں سے کھیلنا اچھا لگا
٭
چل رہا تھا ننگے پاؤں ہجر کے صحراؤں میں
جب مجھے یادوں سے تیری بھیگنا اچھا لگا
٭
پاس میرے لوٹ آیا آزما کر سب کو وُہ
ہار کر اس بے وفا سے جیتنا اچھا لگا
٭
حال میرا پوچھ کر میرا پڑوسی خوش ہوا
پھول ہمسائے کو مجھ کو بھیجنا اچھا لگا
٭
خامشی مقبول اتنی تھی کہ جنت میں مجھے
روح پر بھاری پڑی تو چیخنا اچھا لگا
آخری تدوین: