عاطف ملک
محفلین
محترم اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین اور راحیل فاروق بھائی سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ پیشِ نظر ہے....
شوق اب وحشت میں داخل ہو رہا ہے
خستگی میں لطف حاصل ہو رہا ہے
مسکرا کر اس نے مجھ سے بات کیا کی
شہر سارا یوں ہی پاگل ہو رہا ہے
اک قیامت ٹوٹنے والی ہے سر پر
وہ جفا پر پھر سے مائل ہو رہا ہے
زخم کھا ئے دل کی طاقت ہی عجب ہے
سینہِ خنجر بھی گھائل ہو رہا ہے
کار دنیا بھی برابر چل رہے ہیں
عشق بھی دیکھو مسلسل ہو رہا ہے
شوق اب وحشت میں داخل ہو رہا ہے
خستگی میں لطف حاصل ہو رہا ہے
مسکرا کر اس نے مجھ سے بات کیا کی
شہر سارا یوں ہی پاگل ہو رہا ہے
اک قیامت ٹوٹنے والی ہے سر پر
وہ جفا پر پھر سے مائل ہو رہا ہے
زخم کھا ئے دل کی طاقت ہی عجب ہے
سینہِ خنجر بھی گھائل ہو رہا ہے
کار دنیا بھی برابر چل رہے ہیں
عشق بھی دیکھو مسلسل ہو رہا ہے
آخری تدوین: