مقبول
محفلین
بہت شکریہ، شکیل صاحب۔ استادِ محترم نے جو دو مصرعے پسند فرمائے ہیں انہیں مہیں لے لوں گا۔ بہت نوازشایک ممکنہ صورت:
۔۔۔۔۔۔غزل
آکے وہ میری موت کو آسان کر گیا
اٹکی تھی جان اُس میں ہی یہ جان کر گیا
اک لفظ بھی تو کہہ نہ سکا اس کے روبرو
حالانکہ سب کہوں گا جو تھا ٹھان کر گیا
محفل میں آنکھ بھر کے بھی دیکھا نہیں مجھے
اور پیدا چشمِ تر میں وہ طوفان کر گیا
’’۔کوئی نہ سر اٹھا کے چلے‘‘ شہر میں کہیں
جاری امیرِوقت یہ فرمان کرگیا
کر کے گناہ شیخ جی کرتے ہیں عذر یہ
ہم نے کہاں یہ کام تو شیطان کر گیا
کیا کیا ثبوت عشق کے وہ اور دے تجھے
تجھ پر جو اپنے آپ کو قربان کر گیا
تھا اُس کے پاس دینے کو مقؔبول اور کیا
زخمِ جگر سنبھال جو وہ دان کر گیا