بہت شکریہ، لیکن ابھی جب اس غزل کا آپریشن ہو گا تو لگ پتا جائے گا۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ امان بھائی
آپ کو پسند آئی۔ ہمارے لئے اعزاز۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
اگر ایسے ہو تو۔۔۔۔۔۔
چارہ سازی جو مدعا ہوتی
بندہ پرور! تبھی دوا ہوتی
کون بنتا رقیبِ جاں میرا
عاشقی گر نہ آسرا ہوتی
درد ہوتا یہ رشکِ جاں اپنا
جرأت آموز گر جفا ہوتی
پھیر لیتے نگاہ وہ ہم سے
ایسے ہستی نہ پھر فنا ہوتی
سب ہی الزام دل پہ آیا ہے
کچھ نگاہوں کی بھی خطا ہوتی!