امجد علی راجا
محفلین
امان اللہ زرگر بھیا سنجیدہ شاعری کی اصلاح میرے بس کی بات نہیں، میں خود مزاح گو شاعر ہوں اس لئے شاید مزاح میں مناسب اصلاح دے سکوں۔
آپ کا حکم تھا اس لئے حاضر ہوگیا۔
امان اللہ زرگر بھیا سنجیدہ شاعری کی اصلاح میرے بس کی بات نہیں، میں خود مزاح گو شاعر ہوں اس لئے شاید مزاح میں مناسب اصلاح دے سکوں۔
آپ کی آمد سے ہی جو دل کو تسلی و تشفی ہوئی اس کا بیان ممکن نہیں. خوش رہیں. اصلاح نہ سہی مشوروں سے نوازتے رہیںامان اللہ زرگر بھیا سنجیدہ شاعری کی اصلاح میرے بس کی بات نہیں، میں خود مزاح گو شاعر ہوں اس لئے شاید مزاح میں مناسب اصلاح دے سکوں۔
آپ کا حکم تھا اس لئے حاضر ہوگیا۔
زہے نصیب، جہاں ممکن ہوا اپنا مشورہ پیش کردوں گا۔آپ کی آمد سے ہی جو دل کو تسلی و تشفی ہوئی اس کا بیان ممکن نہیں. خوش رہیں. اصلاح نہ سہی مشوروں سے نوازتے رہیں
نظم میں آخری شعر سے پہلے اس شعر کو شامل کر دیا جائے اگرزہے نصیب، جہاں ممکن ہوا اپنا مشورہ پیش کردوں گا۔
کیوں نہیں، اچھا شعر ہے، شامل کرنا چاہیئے۔نظم میں آخری شعر سے پہلے اس شعر کو شامل کر دیا جائے اگر
خوش آئے گر دیوانگی جاں قطرۂ خوں میں رہے
منظر کہ خوں آلود سا اب چشم گلگوں میں رہے
یہ سب آپ اساتذہ کی توجہ کا ثمر ہے۔۔ اللہ آپ کی عمر اور علم میں برکت دے۔بھائی، ایک شخص جو مثلاً تصویر بنانا سیکھ چکا ہو دوسرے اور خاصکر خود جیسے مصوروں کی صلاح کا محتاج نہیں رہتا۔ اس کے بعد اسے اپنا شہکار پیش کرنے کے لیے اپنے اندر جھانکنے اور اپنے تنقیدی معیارات خود قائم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس میں دوسرے ایک حد سے زیادہ معاون نہیں ہو سکتے۔ اگر اس مقام پر بھی کوئی اس کی مدد کا اہل ہوتا تو خود وہ کمال نہ کر دکھاتا جس کا وہ مصور متمنی ہے؟
آپ کی مثال یہی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اب آپ کو اصلاحِسخن کے زمرے میں کلام پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ عروض سے آپ مناسب حد تک واقف ہیں۔ زبان پر آپ کی گرفت بہتوں سے اچھی ہے۔ خیالات آپ کے قابلِداد ہیں۔ اب کمازکم میں تو آپ کی مدد سے معذور ہوں۔ میری تجویز یہ ہو گی کہ آگے کا سفر آپ اپنا کلام پابندِبحور شاعری کے زمرے میں ارسال کر کے طے کریں۔ تجربے کریں۔ احباب کے ردِعمل پر غور فرمائیں۔ اپنے اندر جھانک کر اپنی کاوشوں کا جائزہ لیں۔ دوسری جگہوں پر کلام پیش کریں۔ یہی وہ راہ ہے جو اب آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ پڑھے لکھے آدمی کو الفبائی سطح کے تجزیوں کی لت اور ان پر انحصار جس قدر جلد ہو سکے چھوڑ دینا چاہیے۔
امید ہے میں اپنا نقطۂِنگاہ سمجھا سکا ہوں گا۔ نیک تمنائیں۔