محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ سر جی۔ میرا جی چاہتا ہے کہ پہلی پوسٹ پر بھی کبھی توجہ فرما دیں۔ میں خوش ہو جاؤں گا۔
اتنی محبت سے تو آپ کچھ بھی کہتے ہم تیار ہوجاتے۔ لیجیے ہماری صلاح حاضر ہےگو ابھی استادِ محترم جناب
الف عین کی اصلاح سے پہلے یہ کچھ بھی نہیں۔
بڑی ہی تیز ہے گرچہ روانی خون مسلم کی
نہایت دل شکستہ ہے کہانی خون مسلم کی
اگرچہ آج آ کے ہو گیا ارزاں بہت یہ خوں
زمانہ دیکھ سکتا ہےجوانی خون مسلم کی
ہمیں جب غیرکی تقلید میں بھولے حرم کو ہیں
رہی باقی نہ اب وہ سرگرانی خون مسلم کی
یہ آتی ہے صدا فرعون و ہامانِ زمانہ کی
کرے کوئی نہ ا ب بھی پاسبانی خون مسلم کی
اگر تو لوٹ کر پھر مصطفٰی کے در پہ آجائے
خدا قائم کرے پھرحکمرانی خون مسلم کی