برائے اصلاح - ہمارے دل میں رہنا تھا جو بیگم تم اکیلی کو

فلسفی

محفلین
لکھنا یہ چاہیے تھا کہ۔۔۔
بھیا آپ خود تجربہ کار ہو!!!

تجربہ کار آدمی ہی اصل بات تک پہنچ سکتا ہے۔

سید صاحب، "آدمی" کہنا ضروری تھا ورنہ احمد بھائی "مائنڈ" کرجاتے۔ ویسے میرا ایک دوست ہمیشہ پوچھتا ہے کہ "why practice only makes a man perfect, not a woman?"

پھر وضاحت کردوں کہ یہ میرا ایک ناہنجار دوست پوچھتا ہے، میں نہیں۔ ورنہ میں مظلوم عاجز تو ویسے ہی "خاتون خانہ" کی پرفیکشن کا تہہ دل سے قائل ہوں۔
 

فلسفی

محفلین
خوب
ہمارے اس حسیں آنگن میں آخر ایک ہی گُل کیوں؟
کہو تو میں بلا لاؤں، بنفشہ اور چنبیلی کو

چار پوری کرنے کو چنبیلی کی سہیلی کو بھی

اصلاح پسند آئی
بلا لاؤں میں نرگس کو، بنفشہ کو، چنبیلی کو؟
مجھے لگا کہ "چنبیلی" کا وزن شاید فعولن نہیں۔ اگر یہ قبول ہے تو پھر ہمارا طرف سے غزل میں یہ اضافہ پیش خدمت ہے

چمن میں پھول کے جیسے مہکنا سیکھ لو بیگم!
بنفشہ کے سبب کیا فرق پڑتا ہے چنبیلی کو
 

الف عین

لائبریرین
مجھے لگا کہ "چنبیلی" کا وزن شاید فعولن نہیں۔ اگر یہ قبول ہے تو پھر ہمارا طرف سے غزل میں یہ اضافہ پیش خدمت ہے

چمن میں پھول کے جیسے مہکنا سیکھ لو بیگم!
بنفشہ کے سبب کیا فرق پڑتا ہے چنبیلی کو
درست ہے شعر، چنبیلی کا نون غنہ ہے، وزن میں نہیں لیا جاتا
 
Top