برائے اصلاح

محترم جناب الف عین صاحب اصلاح فر مائیں اور ایک سوال---میرا نام ارشد ہے اور یہ چار حرفی لفظ ہے ۔ اس کو بحرِ متقارب مثمن سالم یعنی فعولن میں کس طرح فٹ کروں
خدا کی محبّت سبھی سے جدا ہو
وہی دل محبّت خدا سے بھرا ہو
تجھے نا مصیبت بُھلا دے خدا کو
بھلے تُو پریشاں اچھا یا گدا ہو
اگر تو محبّت کسی کی غذا ہے
بھلا ہے محبت اسی کو عطا ہو
اچھا ہے عقیدت ملے تو اُسے ہی
سدا جو شریعت خدا میں رہا ہو
فنا میں اطاعت خدا کی جھکا جو
اُسے ہی اطاعت خدا کی عطا ہو
سر میں نے بحرِ متقارب مثمن سالم سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔اب آپ ہی بتا سکتے ہیں صحیح ہے یا-----
 

الف عین

لائبریرین
اس کی اگر کسی نے اصلاح کی کوشش کی تو وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا.
خدا کی حمد ہے
میں ہی ہمت کرتا ہوں۔
بحر و اوزان تو درست ہیں، البتہ کئی الفاظ الگ الگ اور بے معنی ہیں، ان کے درمیان ربط نہیں ہے۔ یا تلفظ غلط ہے، جیسے اچھا ہر جگہ بڈیر تشدید کے تقطیع ہو رہا ہے۔ بہر حال شعر کہہ سکتے ہیں، موزوں طبیعت تو ہے۔ بس ان باتوں کا خیال رکھیں
ارشد تو آسانی سے آ سکتا ہے، فعولن کے ’عولن‘ کو استعمال کر کے۔
 
Top