فلسفی
محفلین
سر الف عین
ہار کر کیا انھیں جیت پاؤں گا میں؟
گر یہ سچ ہے تو پھر ہار جاؤں گا میں
اس طرح مانگ لوں گا خدا سے انھیں
گر کے سجدے میں شب، گڑگڑاؤں گا میں
پاس رہ کر مجھے بھول جاتے ہیں جو
دور جا کر انھیں یاد آؤں گا میں
بند کرتے ہیں آنکھیں مجھے دیکھ کر
خواب میں آ کے ان کو ستاؤں گا میں
اپنے غم کو خوشی میں بدل دوں گا یوں
آئینہ دیکھ کر مسکراؤں گا میں
شدتِ غم کو آساں نہیں روکنا
آج پھر ضبط کو آزماؤں گا میں
ہار کر کیا انھیں جیت پاؤں گا میں؟
گر یہ سچ ہے تو پھر ہار جاؤں گا میں
اس طرح مانگ لوں گا خدا سے انھیں
گر کے سجدے میں شب، گڑگڑاؤں گا میں
پاس رہ کر مجھے بھول جاتے ہیں جو
دور جا کر انھیں یاد آؤں گا میں
بند کرتے ہیں آنکھیں مجھے دیکھ کر
خواب میں آ کے ان کو ستاؤں گا میں
اپنے غم کو خوشی میں بدل دوں گا یوں
آئینہ دیکھ کر مسکراؤں گا میں
شدتِ غم کو آساں نہیں روکنا
آج پھر ضبط کو آزماؤں گا میں
مدیر کی آخری تدوین: