برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین

کھلی آنکھوں سے ہم نے چند ادھورے خواب دیکھے تھے
چمک جن میں نہیں تھی وہ سنہرے خواب دیکھے تھے

تمھیں پہچاننے میں کچھ ہمیں مشکل نہیں ہوگی
تمھیں دیکھا نہیں لیکن تمہارے خواب دیکھے تھے

انھیں غم کے کسی سیلاب میں کیا ڈوبنے کا ڈر
جن آنکھوں نے سمندر سے بھی گہرے خواب دیکھے تھے

حقیقت میں اسے تعبیر روشن کس طرح ملتی
بصیرت کے جس اندھے نے اندھیرے خواب دیکھے تھے

غمِ حسرت کی وحشت اب اسے سونے نہیں دیتی
کہ جس نے اپنی آنکھوں سے ہمارے خواب دیکھے تھے

بہا کر لے گئی سب کچھ تمہارا یاس کی لہریں
تمہی نے آس کے دریا کنارے خواب دیکھے تھے

اسے ہم فلسفیَ سمجھے بڑا بد ذوق تھا، جس نے
بہا کر رات بھر آنسو سویرے خواب دیکھے تھے​
 
اگر مذہب نہیں، انسانیت نہیں، پھر بھی احترام کا تقاضا ہے محرم میں کم از کم 7 سے 11 محرم تک کچھ غیر متعلق پوسٹ کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
 
آخری تدوین:

محترم یا تو آپ غلط لڑی میں آگئے ہیں یا مجھے معلوم نہیں کہ محرم میں محفل پر فقط "متعلقہ" مواد کی اجازت ہے۔ بہتر تو منتظمین ہی بتا سکتے ہیں۔
 
"اگر مذہب نہیں، انسانیت نہیں، پھر بھی احترام کا تقاضا ہے"
اردو محفل کی توبات ہی نہیں تھی ۔
 
محترم! اردو محفل اسلامی ویب نہیں جہاں صرف دینی تاریخ و مسائل پر بحث ہوتی ہو۔ آپ اپنے مذہب کا احترام ضرور کیجیے لیکن اپنا انداز دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش نہ کریں۔
 
الف عین

لائبریرین
آمدم بر اصلاح غزل
اس غزل کے قوافی سارے غلط ہو گئے ہیں۔ صرف 'ے' والے قوافی رکھیں کیسے، انوکھے، جیسے، لپٹے، وغیرہ کے ساتھ سارے، سنہرے وغیرہ آ جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن سارے، سنہرے، تمہارے قوافی نہیں
 
سر معافی چاہتا ہوں میں سمجھا نہیں۔ میرے مطابق تو یہ قوافی اس لحاظ سے درست بن رہے تھے

ادھورا، سنہرا، تمہارا، گہرا، اندھیرا، ہمارا، کنارہ، سویرا

ذرا غلطی کی نشاندہی کردیجیے تاکہ آئندہ خیال کروں۔

سر اگر مطلع کا پہلا مصرع یوں لکھ دیں تو باقی غزل درست مانی جا سکتی ہے

کھلی آنکھوں سے ہم نے چند ایسے خواب دیکھے تھے
چمک جن میں نہیں تھی وہ سنہرے خواب دیکھے تھے

باقی سب اشعار میں "رے خواب دیکھے تھے" آنا کوئی عیب تو نہیں؟
 
دو تین اشعار میں قوافی بدل دیں اور 'رے' والے قوافی کے درمیان فاصلہ رکھ دیں تو درست ہو جائے گی غزل
قوافی میں حروف روی سے قبل کے حروف اور ان پر حرکات کا بھی خیال رکھنا چاہیے مِلنا اور چلنا قوافی نہیں ہیں
سارا پورا قوافی نہیں کہ مشترک 'را' سے قبل ساکن حرف لانے پر اسے بھی مشترکہ حروف میں شامل کیا جاتا ہے یعنی سارا کا الف اور پورا کا واؤ ساکن ہے اس لیے سارا، چارا قوافی درست ہوں گے اور پورا اور ادھورا درست قوافی ہوں گے
 
بہت شکریہ سر، میں تبدیلیوں کی کوشش کرتا ہوں ۔
 
فلسفی

محفلین
سر الف عین ، طوالت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میری طالب علمانہ سوچ کے مطابق مجھے اشعار مناسب لگ رہے تھے اس لیے اصلاح کی نیت سے پیش کر رہا ہوں۔

کھلی آنکھوں سے ہم نے چند ایسے خواب دیکھے تھے
چمک جن میں نہیں تھی وہ سنہرے خواب دیکھے تھے

کسی بھی طور پر ظاہر پرستوں کو نہیں بھاتے
ہماری جستجو نے جو انوکھے خواب دیکھے تھے

تمھیں پہچاننے میں کچھ ہمیں مشکل نہیں ہوگی
تمھیں دیکھا نہیں لیکن تمہارے خواب دیکھے تھے

گرا کر سر کو سجدے میں کسی کا ساتھ مانگا تھا
خدا کے سامنے ہم نے بتوں کے خواب دیکھے تھے

انھیں غم کے کسی سیلاب میں کیا ڈوبنے کا ڈر
جن آنکھوں نے سمندر سے بھی گہرے خواب دیکھے تھے

سزا کے طور پر حاکم نے آنکھیں چھین لیں اس کی
غلاموں میں سے جس نے بھی خودی کے خواب دیکھے تھے

حقیقت میں اسے تعبیر روشن کس طرح ملتی
بصیرت کے جس اندھے نے اندھیرے خواب دیکھے تھے

ہماری سوچ میں تھیں تلخیاں بیدار ہونے پر
سحر ہونے سے کچھ پہلے کسیلے خواب دیکھے تھے

غمِ حسرت کی وحشت اب اسے سونے نہیں دیتی
کہ جس نے اپنی آنکھوں سے ہمارے خواب دیکھے تھے

امیرِ شہر کے در پر ہمیشہ ٹوٹ کر بکھرے
کسی نادار نے جب بھی سہانے خواب دیکھے تھے

بہا کر لے گئی سب کچھ تمہارا یاس کی لہریں
تمہی نے آس کے دریا کنارے خواب دیکھے تھے

تجوری مال سے بھر کر گیا دنیا سے خالی ہاتھ
ہمیشہ زندہ رہنے کے کسی نے خواب دیکھے تھے

Top