برائے اصلاح

جناب اللہ چونکہ ربِ کریم کا اسم ذات ہے، اس لئے اس کے ساتھ تو کوئی اضافت لگا کر مرکب بنا ہی نہیں سکتے سو آپ نبیِ پاک کو اس پر کیسے قیاس رہے ہیں؟ جہاں تک دوسری مثال کا تعلق ہے تو درست مرکب قرآنِ پاک ہی ہے. قرآن پاک محض عوامی تلفظ ہے.

زبان ایسے ہی بنتی ہے ۔۔ اردو میں مستعمل ہے تو پھر ٹھیک ہے ۔۔ ۔ عوامی تلفظ ہی زبان ہے۔۔ ورنہ اردو 90فئصد عربی فارسی ہے ۔۔
 
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا بھائی! انا للہ و انا الیہ راجعون
عوام تو تیرے کو، میرے کو اور نجانے کیا کچھ اللم غلم بولتے ہیں ۔۔۔ اگر وہ سب اشعار میں آنے لگا تو ۔۔۔ میں یہی آنجناب کے گوش گزار کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ عوامی تلفظ کو ادب میں "مستعمل" کا درجہ حاصل نہیں ہوتا۔ فصاحت کی تعریف کے لئے اساتذہ نقد کی کتب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے خیر، جیسے آپ کی مرضی۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید استاذی، امید ہے کہ سب خیریت رہی ہوگی، خدانخواستہ اعدائے استاد کی طبیعت تو ناساز نہیں رہی؟
الحمد للہ طبیعت تو اچھی ہی تھی، بس فرصت نہیں تھی، امریکہ اور سعودی سے بیٹا بیٹی اور ان کا خاندان آیا ہوا تھا۔ سمت بھی اب تک پوسٹ نہیں ہو سکا، اب دھیرے دھیرے کام مکمل کر رہا ہوں۔ جزاک اللہ خیر میرے بارے میں فکر کرنے کے لیے
 
صدشکر الحمدللہ۔ اللہ پاک آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمرِ طویل عطا فرمائے۔ آمین۔
 
Top