بدر القادری
محفلین
اب کیا کہوں کہ ربط ہے کیا آبلوں کے ساتھ
میلوں سفر کیا ہے انھیں دوستوں کے ساتھ
زاہد بھی سیکھ جائیںگے آدابِ بندگی
بیٹھینگے چند روز اگر مے کشوں کے ساتھ
مر کر بھی اپنی صحرا نوردی نہ مر سکی
اُڑ اُڑ کے خاک جاتی رہی قافلوں کے ساتھ
یہ کافری نہیں تو بتا کیا ہے کافری
مایوسیاں خدا سے اُمیدیں بتوں کے ساتھ
یہ کم نہیں کہ راہ کی ظلمت مٹا گئے
کیا غم ہے جل گئے ہیں اگر مشعلوں کے ساتھ
سر دےکے سرفراز ہیں راہِ وفا میں جو
اپنا بھی ہو مآل اُنہیں "بےسروں" کے ساتھ
اساتذہ کرام و دیگر محفلین سے اصلاح کی درخواست ہے۔میلوں سفر کیا ہے انھیں دوستوں کے ساتھ
زاہد بھی سیکھ جائیںگے آدابِ بندگی
بیٹھینگے چند روز اگر مے کشوں کے ساتھ
مر کر بھی اپنی صحرا نوردی نہ مر سکی
اُڑ اُڑ کے خاک جاتی رہی قافلوں کے ساتھ
یہ کافری نہیں تو بتا کیا ہے کافری
مایوسیاں خدا سے اُمیدیں بتوں کے ساتھ
یہ کم نہیں کہ راہ کی ظلمت مٹا گئے
کیا غم ہے جل گئے ہیں اگر مشعلوں کے ساتھ
سر دےکے سرفراز ہیں راہِ وفا میں جو
اپنا بھی ہو مآل اُنہیں "بےسروں" کے ساتھ
والاسّلام
بدر القادری
بدر القادری
آخری تدوین: