برائے اصلاح

محمل ابراہیم

لائبریرین
سادہ قرطاس بن....
کیسا رہے گا؟
اس کے علاوہ ردیف اگر
بن کے آؤں گی
ہو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ میرا یہ مشورہ کہ جہاں 'کر' آ سکے، وہاں 'کے' باندھنا اچھا نہیں، لیکن یہ الفاظ پورے باندھنے کی صورت میں، استثنا کی صورت یہی ہے جس میں 'آ' کے اسقاط کی جگہ پچھلے حرف سے وصل ہو رہا ہو۔ یعنی آسان الفاظ میں 'کراؤں گی' تقطیع ہونا، بطور خاص جب کہ 'کراؤں' بھی با معنی لفظ بلکہ فعل بن رہا ہے۔ یہاں 'کے' لانا ہی بہتر ہو گا

جی سر میں نے بھی "بن کے آؤں گی" ردیف استعمال کی تھی مگر احسن سر نے بتایا تھا کہ "کے" کی جگہ "کر" کا استعمال زیادہ صحیح ہے تب سے دھیان رکھتی ہُوں۔
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
محمد احسن سمیع: راحل
سید عاطف علی

سر مطلع ایک بار پھر دیکھ لیجیے

دشت میں پیاس بن کے آؤں گی
خوف اور یاس بن کے آؤں گی

اور اس شعر کے پہلے مصرعے کے لیے کون سا متبادل زیادہ صحیح ہوگا؟

لکھنے بیٹھو گے داستاں اپنی
يا
جب بھی لکھو گے داستاں اپنی
سادہ قرطاس بن کے آؤں گی
 

الف عین

لائبریرین
راحل میاں کا کیا خیال ہے، ان سے بھی پوچھ کو۔ مجھے تو مطلع درست لگ رہا ہے۔
جب بھی....
زیادہ بہتر ہے دوسرے شعر میں
 
Top