جناب اعجاز عبید صاحب - اس پر ذرا روشنی ڈالیئے گا یہ اگر کوی نیا ٹرینڈ ہے تو میرے علم میں نہیں ہے - اس بارے میں مزید رہنمائی فرمائیں ایسا کب ہوا ؟
رشیدبھائی آپ کو نہیں پتا، یہ ٹرینڈ نمبر سات سو پینتالیس ہے کہ آئندہ جس نے بھی ٹیپ مصرع کی نظم لکھی رسالے میں نہیں چھپے گی۔لہذا کوئی چھپارستم ہی لکھے اب ایسی نظم۔
تفنن بر طرف کیا نظمیں ہوتی تھیں ٹیپ کے مصرع کی ۔بڑی جاذبیت رکھتی تھیں اپنے اندر ٹیپ کا مصرع تکرار کی وجہ سے یاد ہو جاتا تھا اور نظم کی بار بار یاد دلاتا تھا۔
سرور عالم راز صاحب مجھے یاد پڑتا ہے ،آپ نے اپنے والد صاحب کی ایک نظم اردو انجمن میں پوسٹ کی تھی جس کا ٹیپ کا مصرع مجھے یاد رہ گیا ،کاش آپ وہ دوبارہ یہاں پوسٹ کریں تو لطف آجائے۔
میں تجھکو ڈھونڈتا تھا افسوس تو نہ آیا