برائے اصلاح

برسات ہوئی کائنات خوش ہے
مٹی مہک اٹھی نبات خوش ہے

مرغانِ چمن گیت گا رہے ہیں
ہے رقص میں شاخ اور پات خوش ہے

ماحول ہوا خوشگوار ایسا
کھل اٹھا ہے دن اور رات خوش ہے

ابر کرم ایسے برس رہا ہے
ہم خوش ہیں کہ ہم سے وہ ذات خوش ہے

ممکن نہیں ہے زیست آب کے بن
عمران! سو ہر ذی حیات خوش ہے

( مفعول مفاعیل فاعلاتن)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
یہ بحر مستعمل نہیں، مفعول مفاعلن فعولن نزدیک ترین مستعمل بحر کے ارکان ہیں، اس میں ڈھال کر کوشش کرنا بہتر ہے
نبات اردو میں واحد مستعمل نہیں، جمع نباتات ہی اردو میں بطور اصطلاح مستعمل ہے
 
یہ بحر مستعمل نہیں، مفعول مفاعلن فعولن نزدیک ترین مستعمل بحر کے ارکان ہیں، اس میں ڈھال کر کوشش کرنا بہتر ہے
نبات اردو میں واحد مستعمل نہیں، جمع نباتات ہی اردو میں بطور اصطلاح مستعمل ہے
بہت شکریہ سر
بہت نوازش
جزاک اللہ
 

ضیاء حیدری

محفلین
برائے اصلاح
لب تیرے گلابوں کی نُزاکت میں سنور جائیں
پر ہجر میں یہ زخم کی صورت میں اُبھر جائیں

آنکھیں تری جادو ہیں کہ روشن ہیں ستارے
پر دیکھ کے ان کو ہی کئی خواب بکھر جائیں

زلفوں کی گھٹا چھاؤں گھنی رات کی مانند
پر ہجر میں یہ درد کی آندھی میں بِکھر جائیں

باتیں تری شیریں ہیں کہ شہداب کی صورت
پر ہجر میں یہ زہر کے سانچے میں اُتر جائیں

تو چاند سا روشن ہے، ضیا تیری مثالیں
پر دوری میں آنکھوں سے کئی اشک گزر جائیں
 

الف عین

لائبریرین
اب ماشاء اللہ بحر و عروض کی پابندی نظر آئی ہے ضیاء حیدری کی شاعری میں! ویسے ایک الگ پوسٹ کی صورت میں پوسٹ کرنا چاہئے تھا نہ کہ آئی کے عمران کی نظم کے سلسلے میں
برائے اصلاح
لب تیرے گلابوں کی نُزاکت میں سنور جائیں
پر ہجر میں یہ زخم کی صورت میں اُبھر جائیں
لبوں کا نزاکت میں سنورنا سمجھ میں نہیں آتا اور نہ ہی لبوں کا زخموں کی شکل اختیار کر لینا
پر بمعنی مگر. لیکن بھی فصاحت سے دورہے
آنکھیں تری جادو ہیں کہ روشن ہیں ستارے
پر دیکھ کے ان کو ہی کئی خواب بکھر جائیں
جادو ہیں کہ شعلہ ہیں؟ جنہیں دیکھ کر ہاتھ پاؤں پھول جائیں
زلفوں کی گھٹا چھاؤں گھنی رات کی مانند
پر ہجر میں یہ درد کی آندھی میں بِکھر جائیں
چھاؤں بے معنی لگ رہا ہے.... جیسے گھنی رات کی مانند
پر وہی بجائے لیکن
باتیں تری شیریں ہیں کہ شہداب کی صورت
پر ہجر میں یہ زہر کے سانچے میں اُتر جائیں

تو چاند سا روشن ہے، ضیا تیری مثالیں
پر دوری میں آنکھوں سے کئی اشک گزر جائیں
یہ بھی سمجھ میں نہیں آتا
 
Top