برائے اصلاح

عباد اللہ

محفلین
ہر سخن کہنے کو سو بار سنواری باتیں
لوحِ دل سے تبھی کاغذ پہ اتاری باتیں

رازِ دل ! محرمِ اسرارِ نوا کوئی نہیں
ہم کریں بھی تو کریں کس سے تمہاری باتیں

ہم لہو تھوکتے ہیں جب یہ سخن کہتے ہیں
کوئی یوں ہی تو نہیں ہیں یہ ہماری باتیں

واہ کیا عمدہ کہا خوب مکرر ارشاد
باعثِ رونقِ محفل ہیں تمہاری باتیں

کیا زبوں کار ہیں اس عہدِ ستم ساز کے لوگ
خود سے منسوب کئے جائیں ہماری باتیں

خوب ہی مرحلہ ء عشق ھے اب کے صاحب
نطق خاموش ھے اور آنکھ سے جاری باتیں

بات ھے معرکہ ء عشق کی لیکن سرِ دست
شرحِ مضمونِ وفا پر ہی ہیں ساری باتیں​
·
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہر سخن کہنے کو سو بار سنواری باتیں
لوحِ دل سے تبھی کاغذ پہ اتاری باتیں

رازِ دل ! محرمِ اسرارِ نوا کوئی نہیں
ہم کریں بھی تو کریں کس سے تمہاری باتیں

ہم لہو تھوکتے ہیں جب یہ سخن کہتے ہیں
کوئی یوں ہی تو نہیں ہیں یہ ہماری باتیں

واہ کیا عمدہ کہا خوب مکرر ارشاد
باعثِ رونقِ محفل ہیں تمہاری باتیں

کیا زبوں کار ہیں اس عہدِ ستم ساز کے لوگ
خود سے منسوب کئے جائیں ہماری باتیں

خوب ہی مرحلہ ء عشق ھے اب کے صاحب
نطق خاموش ھے اور آنکھ سے جاری باتیں

بات ھے معرکہ ء عشق کی لیکن سرِ دست
شرحِ مضمونِ وفا پر ہی ہیں ساری باتیں
·

عباد اللہ بھائی ۔ وا ہ واہ ۔ بہت خوب غزل ہے۔ لیکن مطلع میں ایک بنیادی لسانی غلطی موجود ہے۔ یہاں سنواری اور اتاری کے بجائے سنواریں اور اتاریں کا محل ہے۔ اس بات کو اس مثال سے سمجھئے:
میں نے لوحِ دل سے کاغذ پر باتیں اتاری ہیں ۔
میں نے لوحِ دل سے کاغذ پر باتیں اتاریں ۔
مطلع دوبارہ کہنا ہوگا آپ کو ۔ ویسے بقیہ غزل بہت اچھی ہے۔ آپ کے لئے بہت داد۔
 
بہت شکریہ سر
 
الف عین

لائبریرین
یہ میری نظر سے کیسے بچ گئی؟
مطلع میں ہی قوافی غلط ہیں۔ باقی مکمل غزل تکنیکی طور پر درست ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دوسرے شعر میں اسرار کو محض نوا سے وابستہ کر نا معنوی طور پر کمزوراور ہلکا لگ رہا ہے ۔ خصوصاََ اس لیے کہ اس کا دوسرا مصرع بہت چست اور خوبصورت ہے اس لحاظ سے پہلا مصرع میں اسرار کے ساتھ اس کے شایاں تر بندش ہو سکتی ہے مثلاَ وفا ،جفا وغیرہ یا اس سے بھی بہتر۔
 
ٹھیک ہے بھیا اسے دیکھتا ہوں
بہت شکریہ
 
Top