برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
دیرینہ / ٹھکانہ جو / مجھے یاد / نہیں ہے ؟؟؟؟
مقطع میں وصل شبی کی ترکیب عجیب ہے۔ یہ گرہ بدل دو۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
دیرینہ / ٹھکانہ جو / مجھے یاد / نہیں ہے ؟؟؟؟
مقطع میں وصل شبی کی ترکیب عجیب ہے۔ یہ گرہ بدل دو۔

دیرینہ ٹھکانہ بھی مجھے یاد نہیں ہے،
کیا یہ درست ہے؟ ؟؟

مقطع یون کردیا جاءے تو؟ ؟؟

کاشف ہیں یہ ایام عجب وصل و خوشی کے
ہجراں کا زمانہ بھی مجھے یاد نہیں ہے

الف عین

لائبریرین
بقول آسی بھائی کے کچھ دن اس غزل کے ساتھ گزارو خود محسوس ہوگا کہ یہ خیال اس طرح بہتر ہو گا۔ سر دست میں صرف اتنا کہوں گا کہ مصرعے چست نہیں ہیں۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
بقول آسی بھائی کے کچھ دن اس غزل کے ساتھ گزارو خود محسوس ہوگا کہ یہ خیال اس طرح بہتر ہو گا۔ سر دست میں صرف اتنا کہوں گا کہ مصرعے چست نہیں ہیں۔

جی محتر!! بالکل درست فرمایا آپ نے ..۔۔۔۔مجھے خود بھی اس غزل کے ارسال کرنے میں تردد تھا اس لئے اس کے اکثر اشعار میں تک بندی کے سوا کچھ نہیں! اگر کوئی شکل بہتری کی نکل آئی تو بہتر ورنہ اسے منسوخ کردینے کا ارادہ ہے، اچھی رہنمائی کیلئے بہت بہت شکریہ!
 
Top