برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
ہلکی پھلکی نمکین سی غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی درخواست ہے۔

مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن

کھانسی ہے تری خشک، کہیں نم تو نہیں ہے؟
یعنی کہ ترے تھُوک میں بلغم تو نہیں ہے؟
کیا رات میں آتا ہے تجھے خوب پسینہ؟
اور سانس میں موسیقی و سرگم تو نہیں ہے؟
چلتے ہوئے پیدل کبھی پھُولا ہے ترا سانس
یا نیند میں اُکھڑتا ترا دم تو نہیں ہے؟

نوٹ:زیرِ تدوین
 
آخری تدوین:
کیا رات میں آتا ہے تجھے خوب پسینہ؟
اور سانس میں موسیقی و سرگم تو نہیں ہے؟

جب سانس لے، سینہ تِرا اُٹھتا ہے برابر
اک نصف کی اُٹھان ذرا کم تو نہیں ہے؟
بہت زبردست ۔۔ کیا بات ہے جناب ۔۔ بہت اعلیٰ
 
الف عین

لائبریرین
جن مصرعوں کی محمد ریحان قریشی نے نشاندہی کی ہے، ان میں بحر بدل گئی ہے۔ عمومی بحر ہے
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
لیکن ان مصرعوں میں
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات ہو گیا ہے۔
ان مصرعوں میں بھی بحر کا مسئلہ ہے

اک نصف کی اُٹھان ذرا کم تو نہیں ہے؟
میں ڈاکٹر ہوں آپ کا، "عاطف" ہے میرا نام
"عاطف ملک" ہے بھائی جی! "اسلم" تو نہیں ہے
اس کے علاوہ ’سرگم‘ ہندی لفظ ہے، اس کے ساتھ واو عطف استعمال نہیں ہو سکتا۔
جب سانس لے، سینہ تِرا اُٹھتا ہے برابر
میں ’لے‘ کی ے کا اسقاط درست نہیں۔ ’ہر سانس پہ‘ کیا جا سکتا ہے
 
بہت بہتر استادِ محترم!
انشا اللہ اس غزل پر محنت کرتا ہوں۔
"اور سانس میں موسیقی یا سرگم تو نہیں ہے"
کیسا رہے گا؟
ے قاعدہ سا دل کا زیر و بم تو نہیں ہے؟
یا نیند میں اُکھڑتا ترا دم تو نہیں ہے؟

یہ مصرعے بھی بحر سے خارج ہیں
ریحان بھائی،
"عروض" ویب سائٹ نے قبول کر لیا تھا نیند والا مصرعہ لیکن آپ حضرات کا علم تو پھر سبحان اللہ۔
اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔
آپ نے ہمیشہ میری معلومات میں اضافہ کیا ہے۔
"سوتے ہوئے اکھڑتا ترا دم تو نہیں ہے"
کیسا متبادل ہے؟
سلامت رہیں۔
 
اکھڑتا کا درست وزن ہے فعولن آپ نے اس مفعول کے وزن پر باندھا ہے۔
 
اساتذہ اور احباب کی اصلاحات کے علاوہ "سینے کےاٹھنے" سے کافی حد تک آپ 'صرف خواتین کے ڈاکٹر' ہونے کا پیغام دے رہے ہیں۔ ویسے یہاں اس قسم کا بیان کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ کچھ بہتر الفاظ لے آیئں تو خوبصورت شعر بن سکتا ہے۔ یہ میری ذاتی رائے جس سے غیر متفق ہونا آپ کا حق ہے !
 
بھائی اس غزل کو ردی کی نظر کرنے کا ہی سوچ رہا تھا کہ آپ کا یہ مراسلہ پڑھا۔۔۔۔واللہ ارادہ مزید پختہ ہو گیا ہے :)
 
الف عین

لائبریرین
ان دو بحور کا اکثر خلط ملط ہو جاتا ہے۔ مبتدیوں کو دھیان سے تقطیع کرنے کی ضرورت ہے۔ایک ترکیب یہ ہے کہ ان بحور پر معروف غزلیں جو گائی گئی ہوں، اس دھن میں گا کر دیکھیں
جیسے
ہے بس کہ ہر اک ان کے اشارے کو نشاں اور
اور
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

موسیقی اور سرگم تقریباً ہم معنی الفاظ ہیں، کچھ اور الفاظ سوچو۔
 
عاطف ملک

محفلین
موسیقی اور سرگم تقریباً ہم معنی الفاظ ہیں، کچھ اور الفاظ سوچو۔
سر،
اصل میں یہ سانس کی بیماریوں کی علامات کی طرف اشارہ ہے۔
"Wheezing" & "Stridor" جو کہ ہم آواز ہی ہوتی ہیں،تب ہی میں نے یہ ہم معنی الفاظ لیے ہیں۔۔۔۔۔آپ کے حکم کے مطابق مشق کرتا رہوں گا انشا اللہ۔
اور وقت ملا تو انشا اللہ یہ غزل بھی مکمل کروں گا۔
آپ کی بے پناہ شفقت کا بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔
 
Top