Wajih Bukhari
محفلین
اپنے بچوں کے لئے لکھی ایک دعائیہ نظم
---------
چمکتے چاند سورج سے محمد اور زہرا ہیں
ستارے خوش نصیبی کے محمد اور زہرا ہیں
سجایا زندگی کو مسکراہٹ کے اجالوں سے
اندھیروں کو مٹا دیتے محمد اور زہرا ہیں
ادائے شکر ناممکن ہے ایسی ایک نعمت کا
یہاں تو دو ملے تحفے محمد اور زہرا ہیں
تبسم خوبصورت ہے، شرارت دل ربا ان کی
ہر اک انداز میں پیارے محمد اور زہرا ہیں
ہمیں اب کیا ضرورت ہے کبھی غمگین ہونے کی
ہمارے پاس جو ہوتے محمد اور زہرا ہیں
خدا ان کی جبینیں علم سے روشن سدا رکھے
کہے دنیا ہنر والے محمد اور زہرا ہیں
شرف اک اور دے مالک کہ ہم یہ کہہ سکیں تجھ سے
بہت اچھے ترے بندے محمد اور زہرا ہیں
خداوندا ہمیشہ رحم کی ان پر نظر رکھیو
کرم کے منتظر تیرے محمد اور زہرا ہیں
ہزاروں سال لمبی عمر ہو اللہ کرے اِن کی
دعاؤں میں سدا رہتے محمد اور زہرا ہیں
۔--- ۔--- ۔--- ۔---
---------
چمکتے چاند سورج سے محمد اور زہرا ہیں
ستارے خوش نصیبی کے محمد اور زہرا ہیں
سجایا زندگی کو مسکراہٹ کے اجالوں سے
اندھیروں کو مٹا دیتے محمد اور زہرا ہیں
ادائے شکر ناممکن ہے ایسی ایک نعمت کا
یہاں تو دو ملے تحفے محمد اور زہرا ہیں
تبسم خوبصورت ہے، شرارت دل ربا ان کی
ہر اک انداز میں پیارے محمد اور زہرا ہیں
ہمیں اب کیا ضرورت ہے کبھی غمگین ہونے کی
ہمارے پاس جو ہوتے محمد اور زہرا ہیں
خدا ان کی جبینیں علم سے روشن سدا رکھے
کہے دنیا ہنر والے محمد اور زہرا ہیں
شرف اک اور دے مالک کہ ہم یہ کہہ سکیں تجھ سے
بہت اچھے ترے بندے محمد اور زہرا ہیں
خداوندا ہمیشہ رحم کی ان پر نظر رکھیو
کرم کے منتظر تیرے محمد اور زہرا ہیں
ہزاروں سال لمبی عمر ہو اللہ کرے اِن کی
دعاؤں میں سدا رہتے محمد اور زہرا ہیں
۔--- ۔--- ۔--- ۔---