برائے مہربانی ہمیں کوئی بتائے کہ انپیج کے میٹر کو پی ڈی ایف میں کیسے منتقل کیا جائے۔

سلام مسنون
مجھے انپیج کے کچھ میٹر کو پی ڈی ایف فائل میں منتقل کرنا ہے ۔کیا کوئی ہماری مدد کر سکتے ہیں ۔پلیزاسٹیپ بائی اسٹیپ ذرا تفصیل سے بتائیے گا ۔
والسلام
علم
جناب انیس الرحمن صاحب
جناب حسان خان صاحب
جناب انعام جی صاحب
جناب ابن سعید صاحب
جناب انیس الرحمن صاحب
جناب آبی ٹوکول صاحب
 
ہم ان پیج نہیں استعمال کرتے اس لیے اس کا مفصل طریقہ کار تو نہیں معلوم۔ لیکن آپ پی ڈی ایف پرنٹر ڈرائیور نصب کر لیں تو کچھ بھی پرنٹ کی جانے والی چیز بطور پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ پرنٹ کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
ہم ان پیج نہیں استعمال کرتے اس لیے اس کا مفصل طریقہ کار تو نہیں معلوم۔ لیکن آپ پی ڈی ایف پرنٹر ڈرائیور نصب کر لیں تو کچھ بھی پرنٹ کی جانے والی چیز بطور پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ پرنٹ کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)

کچھ سمجھ نہیں آیا مجھے پرنٹ نہیں لینا نا مجھے تو کچھ ٹائپ کیا ہے اسے پی ڈی ایف میں منتقل کرنا ہے ۔
 
ان پیج 3 میں تو پی ڈی ایف بنانے کے لیے سیدھا فائل مینو میں جا کر save as pdf کر دیجئے اور پرانے ان پیج میں جیسا کہ ابن سعید صاحب نے کہا کہ کوئی بھی پی ڈی ایف پرنٹر ڈرائیور انسٹال کر لیجئے جیسا کہ pdfFactory اور ان پیج کی متعلقہ فائل کو اسی کے ذریعے پرنٹ پر دے دیجئے یہ سافٹ وئیر اس کی پی ڈی ایف تیار کر دے گا۔
 
کچھ سمجھ نہیں آیا مجھے پرنٹ نہیں لینا نا مجھے تو کچھ ٹائپ کیا ہے اسے پی ڈی ایف میں منتقل کرنا ہے ۔
دراصل
pdfFactory ٹائپ سافٹ وئیر آپ کے سسٹم میں ایک ورچوئل پرنٹر انسٹال کر دیتے ہیں جس کا کام پی ڈی ایف بنانا ہوتا ہے سو جو مواد آپ نے ٹائپ کیا ہے اس کا حل یہ ہے کہ فائل مینیو میں جا کر پرنٹ کو سیلیکٹ کر لیجئے اور پرنٹرز میں سے​
pdfFactory کو سلیکٹ کر لیجئے ( جب آپ یہ سافٹ وئیر انسٹال کر لیں گے تو یہ انسٹال پرنٹرز میں دیکھائی دے گا) اور پھر یہ اس فائل کو پی ڈی ایف میں ڈھال دے گا۔​
 
بھائی لیکن یہاں تو لینگویج چینج ہو جا رہی ڈبہ ڈبہ بنا ہوا آرہا جیسے انیپیج فائل بند کرتے ہیں اور پی دی ایف کھولتے ہیں تو ڈبہ ڈبہ بنا ہوا آتا ہے ۔اس کا مطلب مجھے جہاں بھیجنا ہے وہاں یہ فائل تو نہیں کھلے گی۔
 

علی خان

محفلین
اسکے لئے آپ UDC ( Universal Document Converter 5.5) ڈاون لوڈ کر لیں۔ یو ڈی سی کے ذریعے آپ ان پیج والی فائل کو مختلف فامیٹس میں پرنٹ کروا سکتے ہیں۔ اگر رجسٹریشن کا مسلہ ہوا۔ تو پھر آپ ذاتی پیغام میں رابطہ کرلیں۔ انشاء اللہ آپ کا مسلہ اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کے بعد حل ہو جائے گا۔
 
ایک چھوٹا سا سوفٹویر ہے doPDFv7 ۔ انٹرنیٹ سے مل جائے گا۔ اس کو اپنے کمپپیوٹر میں انسٹال کر لیجئے۔
ان پیج کی فائل میں پرنٹ کی کمانڈ دیجئے اور پرنٹر میں doPDFv7 سیلیکٹ کیجئے۔پیج سیٹ اپ وغیرہ دیکھ کر اس کے مطابق سیٹ کر لیجئے۔ اور پرنٹ کی فائنل کمانڈ دیجئے۔ جواب میں پی ڈی ایف فائل بن جائے گی۔

میرا خیال ہے یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔

محمدعلم اللہ اصلاحی
 

وجی

لائبریرین
محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب کن مشکل کاموں میں پڑ گئے ہیں
اگر مائکروسافٹ آفس ہے تو یونیکوڈ اردو کے ذریعے اس میں اپنا مطلوبہ مواد لکھیں اور پی ڈی ایف میں سیف کر لیں
مائکروسافٹ کے لیئے ایک پلگ ان کی طرح کا اپلیکیشن ہے جو ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں سیف کرنے کی صلاحیت دیتا ہے ۔

اگر ایم ایس آفس نہیں ہے تو اوپن آفس استعمال کرکے دیکھ لیں ۔
 
آپ ان پیج کا جو بھی ورژن استعمال کررہے ہیں اس کے اوپر بنے مینو میں فائل کو کللک کریں پھر نیچے امپورٹ کو کلک کریں اور سارے مواد کو تصویری شکل میں حاصل کرلیں پھر کسی بھی ایسے سوفٹویر کے ذریعے جو کہ تصویروں کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرتا ہو اس کو ٹورنٹ کے ذریعے ڈاون لوڈ کرلیجئے۔ لیکن پہلے گوگل سرچ کرلیں کہ امیج ٹو پی ڈی ایف کونسا سوفٹ ویئر اچھا کام کرتا ہے کوئی مہنگا سا سوفٹویئر دیکھ لیں اور پھر ٹورنٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔۔۔آم کے آم گٹھلیون کے دام
 
محمدعلم اللہ اصلاحی​
صاحب کن مشکل کاموں میں پڑ گئے ہیں​

بجا ارشاد، محترمی وجی ۔ تاہم میرا اندازہ ہے کہ محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب کے پاس بہت سارا ان پیج میں کیا ہوا کام رکھا ہو گا۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ تھا، کہ میں کتنا کچھ دوبارہ لکھوں!! ۔۔ ایک دن بیٹے سے بات ہوئی تو اس نے میرے کمپیوٹر میں doPDFv7 انسٹال کر دیا۔
 
بہتر رزلٹ کے لیے پہلے ان پیج فائل کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا ہوگا اس کے بعد کسی بھی ایڈٹر جیسے کہ ورڈ سے پی ڈی ایف بنا لیجیے گا
فائل کا فارمیٹ تبدیل کرنے کے دو طریقے ہیں۔
اس ویب سائٹ پر ان پیچ سے تحریر کاپی کرکے پیسٹ کرکے تبدیل کرلینا اور تبدیل شدہ یونی کوڈ تحریر کو ورڈ میں محفوظ کر لینا
یہ ویب سائٹ براہ راست فائل کو ہی کنورٹ کر دیتی ہے
دوسرا طریقہ سافٹ وئیر کا استعمال
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
 
Top