ابن سعید
خادم
حال میں محفل کے آن لائن کورسیز سیکشن کے تحت پائتھون پروگرامنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے کئی محفلین مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کورس کو فعال رکھنے، اسباق تیار کرنے، اسائنمینٹ وغیرہ مرتب کرنے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دینے میں برادرم محب علوی و برادرم محمداحمد صاحبان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
کئی دفعہ محسوس کیا گیا کہ اختیارات کی کمی کے باعث برادرم محمداحمد صاحب کے ہاتھ تنگ پڑ جاتے تھے اور ذرا ذرا سی تبدیلیوں کے لیے پیغامات رپورٹ کر کے کسی مدیر کی کرم نوازی کا گھنٹوں منتظر رہنا پڑتا تھا۔ محفل میں برادرم کی فعالیت اور اردو کمیونٹی کے تئیں بے لوث خدمت کے جذبے کو نظر میں رکھتے ہوئے محفل انتظامیہ نے متفقہ طور پر آنجناب کو ادارت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔
فی الحال موصوف کی ذمہ داریوں کا دائرہ پائتھون کورس تک ہی محدود رکھا گیا ہے تاکہ پوری توجہ وہاں مرکوز کر سکیں۔ لیکن مستقبل میں ان کی دستیابی و رضامندی کے مطابق دیگر زمرہ جات مثلاً محفل ادب وغیرہ تک ان کے دائرہ کار کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایسے موقع پر ہم ایک بار موصوف کو ڈرانا بھی چاہیں گے کہ ادارت کوئی منصب نہیں بلکہ ذمہ داری ہے، بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس میں دستیاب اضافی اختیارات در اصل بڑھی ہوئی ذمہ داریوں کی تکمیل میں معاونت کے لیے ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ برادرم محمد احمد، محب علوی صاحب کے ساتھ مل کر اپنے زیر اثر زمرہ جات کی ترویج و ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیں گے اور اردو محفل کو نئی رفعتوں سے روشناس کرائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ہم برادرم محمداحمد کو اردو محفل اسٹاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری جانب سے، محفل انتظامیہ و دیگر محفلین کی جانب سے بے شمار پر خلوص مبارکباد قبول فرمائیں۔