برازیل میں انسانی حرکت سے بجلی پیدا کرنے کا تجربہ

برازیل میں برطانوی سائنسدانوں کی مدد سے کیے گئے ایک تجربے میں عام لوگوں کی روزمرہ کی نقل و حرکت سے ایک فٹبال گراؤنڈ میں لائٹیں جلائي گئیں۔ تجربے میں لوگوں کی پیدا کردہ کنیٹک انرجی کو بجلي ميں تبديل کر کے فلڈ لائٹس جلانے کے لیے استعمال میں لایا گیا۔ اس طرح لائٹیں جلا کر کھیلا گیا افتتاحی میچ ریو ڈی جنیرو کی اُن کچی آبادیوں میں سے ایک میں منعقد ہوا جنہیں فاویلا کہا جاتا ہے۔ میچ کا افتتاح عالمی شہرت یافتہ برازیلی فٹبالر پیلے نے کیا۔


نیچے دیئے گئے ربط پہ ویڈیو دیکھیں
ربط: بی بی سی اردو
 

محمد سعد

محفلین
توانائی کے ماخذ ہمارے آس پاس اتنے زیادہ بکھرے پڑے ہیں۔ حیرت کی ہی بات ہے کہ اس کے باوجود ابھی تک ہماری توانائی کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ پٹرول جیسے پرانے طریقوں سے پورا ہوتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
بجلی پیدا کرنے والے اس میدان کو بنانے میں کتنا خرچا آئے گا؟
حد ہو گئی! ہر چیز میں کیڑے نکالنے والی قوم۔ o_O
worm-cute-cartoon-flipped.jpg
 
حد ہو گئی! ہر چیز میں کیڑے نکالنے والی قوم۔ o_O
worm-cute-cartoon-flipped.jpg
آپ کو میرے سوال میں کیڑا کیسے مل گیا؟ ایک سادہ سا سوال ہے!
انسانی حرکت سے بجلی بنانے کے کارآمد نظریے کوعملی طور استعمال کرنے کے لئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا تو پڑے گا :)
 

محمد سعد

محفلین
آپ کو میرے سوال میں کیڑا کیسے مل گیا؟ ایک سادہ سا سوال ہے!
انسانی حرکت سے بجلی بنانے کے کارآمد نظریے کوعملی طور استعمال کرنے کے لئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا تو پڑے گا :)
قصور آپ کا ہے (کیونکہ میرا قصور کبھی نہیں ہوتا)۔ آپ کو بتانا چاہیے تھا کہ آپ کا سوال طنزیہ نہیں بلکہ آپ واقعی سنجیدگی سے اس کی قیمت پر غور کر رہے ہیں۔ آپ کو خیال رکھنا چاہیے تھا کہ میں اس کو بھنگ پی کر بھی پڑھ سکتا ہوں، جس صورت میں مجھے اس کا معنی واضح طور پر سمجھ نہیں آئے گا۔ :hypnotized1::bulgy-eyes:
 

ghazala haroan

محفلین
‎قابل عمل ہے مگر وہاں جہاں کوی بجلی بھی چاہتا ہو یہاں لوٹا کریسی اور کرسی کی سیاست ختم ہو تو کوی سوچے
 

آوازِ دوست

محفلین
اِس سے پہلےبھی جاپان میں ایک تجربہ ہوچکا ہے جہاں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے چلنے پھرنے سے برقی توانائی پیدا کی گئی تھی۔ ایک خاص قالین یا فُٹ میٹ اسٹیشن پر بچھایا گیااس پر پاوں رکھنےاور اُٹھانے سے حرکی توانائی برقی توانائی میں تبدیل کر لی گئی۔ سائیکل کا ڈائنمواِ س کی ایک قدرے قابلِ فہم مثال ہے۔ اور بھیا ایکس بواےآپ اتنی اچھی پروفائل پکچر کے پیچھے کیوں پڑ گئے۔ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد یا ماشا اللہ بھی کہہ سکتے تھے۔:)
 

bilal260

محفلین
توانائی کے ماخذ ہمارے آس پاس اتنے زیادہ بکھرے پڑے ہیں۔ حیرت کی ہی بات ہے کہ اس کے باوجود ابھی تک ہماری توانائی کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ پٹرول جیسے پرانے طریقوں سے پورا ہوتا ہے۔
بجلی پیدا کرنے کے دس سے زیادہ طریقے ہیں بلکہ بیسیوں طریقے ہیں مگر سب سیاست سیاست یعنی کرسی کرسی کاروبار کاروبار کھیل رہے ہیں سیاست دان۔ اس لئے ترقی کی جگہ ترک ہو رہا ہے۔(ترک سے مراد گندگی یعنی اچھا نہیں برا)
 

عمارحسن

محفلین
اگر ایسا واقعی ممکن ہے تو ملک کا بجلی کا بحران بہت جلدی ختم ہو جائے گا،

وہ ایسے کے دھرنے کی تمام جگہوں کو اس نئے نظام سے متصل کر دیں ، بجلی ہی بجلی۔۔۔۔

اوریاد رکھیں کہ اسکا سہرا بھی حکومت لے جائے گی کہ ہم نے موقع فراہم کیا اور ان لوگوں نے دھرنا دیا۔۔۔۔اور بجلی پیدا ہوئی۔۔۔۔ اور ملک میں خوشحالی آئی۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ اور ۔۔۔۔

ایک اور دھرنا اسی بات پہ۔۔۔۔۔
 

bilal260

محفلین
حد ہو گئی! ہر چیز میں کیڑے نکالنے والی قوم۔ o_O
worm-cute-cartoon-flipped.jpg
اگر ایسا میدان پاکستان میں بنا لیا جائے یا کم از کم پاکستان میں کھیل کے میدانوں میں ٹیکنالوجی اختیار کی جائے تو پاکستان میں بجلی کا بحران کم نہیں ختم بھی ہو سکتا ہے۔
محترم صحیح تو فرما رہے ہیں کہ
بجلی پیدا کرنے والے اس میدان کو بنانے میں کتنا خرچا آئے گا؟
اس میں ایسی کیا غلط بات ہو گئی جو آپ ایسی تصویر لگا بیٹھے؟
 
Top