فراز برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا - فراز

شمشاد

لائبریرین
پھر یہ ہوا کہ ساون سے آنکھوں میں آبسے تھے
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا
یہاں بھی ٹائپو ہے
پھر یوں ہوا کہ ساون سے آنکھوں میں آبسے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
اب سچ کہوں تو یاروں ہم کو خبر نہیں تھی
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا
یہاں بھی ٹائپو ہے :
اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
 

شمشاد

لائبریرین
اسی غزل کا ایک اور شعر

ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہیں تھا پیاسا
 
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستا سا
اب یہ تو اساتذہ کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ یہاں راستا صحیح یا راستہ؟
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا
جی کتاب سے کنفرم کیا ہے یہ راستا ہی ہے
 
Top