arifkarim
معطل
محفل کے تمام صارفین سے درخواست ہے کہ مجھے برصغیری قرآنی علامات کے بارے میں معلومات چاہئیں۔ یعنی انکا نام اور وہ کہاں استعمال ہوتی ہیں۔ مندرجہ ذیل سنیپ سلیم اور نور قرآن فانٹ کا ہے۔ ان علامات کے نام اور ان کے استعمال اگر کوئی صاحب علم و بصیرت بتا دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ دراصل میں unicode.org والوں سے رابطہ میں ہوں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ نئی علامات ان کے اگلے ورژن 5,1 میں شامل کی جائیں جو کہ جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ اس لئے یہ کام جلد از جلد ہونا چاہئے۔ ان علامات کے علاوہ بھی اگر کوئی علامت مثلاً سجدہ وغیرہ کسی قرآن میں ہو تو اسکا سنیپ، نام اور فنکشن یہیں پوسٹ کر دیں تا یونیکوڈ والوں کو مطلع کیا جائے۔ بعد میں یہ نہ ہو کہ کوئی علامت رہ جائے اور پھر ہمیں اگلے ورژن کا انتظار کرنا پڑے!
عارف کریم
عارف کریم