کاشفی
محفلین
برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 90ویں سالگرہ
ممبئی …برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج 90ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بالی وڈ میں دلیپ کمار کے نام سے شہرت پانے والے یوسف خان 11 دسمبر 1922 کو پاکستان کے شہر پشاورمیں پیدا ہو ئے۔ دلیپ کمار نے اپنے طویل فلمی کیرئیر کے دوران ،مغل اعظم،ملن، جگنو، شہید، ندیاکے پار، اندازجوگن، بابل، آرزو، ترانہ ،دیوداس، نیادور،مشعل سمیت کئی شاہکار فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے،تاہم 1960 میں تاریخی فلم "مغلِ اعظم" میں شہزادہ سلیم کا کرداران کی زندگی کایادگارکرداربن گیا۔انہوں نے ہرقسم کے کردارانتہائی مہارت اورخوبصورتی سے نبھائے، لیکن مکالموں کی مخصوص لہجے میں ادائیگی کے سبب انہیں کنگ آف ٹریجڈی کے اعزازسے نوازاگیا۔ دلیپ کمارکی فنی خدمات کے پیشِ نظر انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈز عطا کیے گئے، جبکہ اپنی شانداراداکاری پربے شماربھی ایوارڈزجیتے۔ 1998ء میں فلم کنارہ میں کام کرنے کے بعد دلیپ کمار نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔