برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دے دیا

جی، موجودہ دور کے معزز ترین کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین کھلاڑی، کافی مختلف نہیں لگ رہے؟
یہ ترجمہ اس اخباری ویب سائٹ نے کیا اور میری رائے میں عوام کے سمجھنے کی آسانی کیلئے کیا اس میں کوئی ایسی تنازعے والی بات نہیں۔
 
سویدا

محفلین
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کافی طویل کرکٹ کھیلنے کے باوجود مصباح الحق سے زیادہ بدترین کھلاڑی کوئی نہ ہوگا
اس سے قبل وجاہت اللہ واسطی اور رمیز راجہ بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر بدترین کھلاڑی کے ظہور پذیر ہونے کے بعد انفرادی حیثیت میں دیا جاتا ہے
 
محمد امین

لائبریرین
مجھے تو آج ٹیلیگراف سے ہی پتا چلا کہ موصوف نے لمز سے ایم بی اے بھی کیا ہوا ہے۔

غالباً لمز سے نہیں کہیں اور سے کیا ہے ایم بی اے۔۔۔ UMT یونیورسٹی اوف مینجمنٹ اینڈ ٹکنولوجی سے کیا ہے شاید۔ نیٹ پر تلاش کرنے کے بعد یہی ملا ہے مجھے۔۔۔
 
قابل عزت آنر ایبل ہے۔ موسٹ سے مراد سب سے زیادہ۔ اسی آرٹیکل میں آخری لائن میں انہوں نے حفیظ کاردار اور عمران خان کے ساتھ ملایا ہے :)
نیز انہوں نے جدید دور کی قید بھی لگائی ہے۔
قابل عزت کا معنی معزز

اصل میں ان کا کہنے کا مطلب تھا معمر ترین۔۔
کیوں کہ بوڑھے لوگوں کی سب عزت کرتے ہیں اس لیے وہ گھر بیٹھے معزز ہوجاتے ہیں۔ اور مصباح انکل بوڑھے ہو چکے ہیں۔۔۔:laugh:
 
انیس الرحمن صاحب آپ چالیس کے بعد اپنی فٹنس دیکھئے گا اور اپنے یہ کمنٹس یاد کیجئے گا ۔:)
سر جی میری فٹنس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ میں روزانہ 100 کلو میٹر بائیک دوڑاتا ہوں۔۔۔ مصباح صرف بائیک چلا کر تو دکھائے تو میں اسے اپنا گرو تسلیم کرلوں۔۔۔:laugh:
ویسے مصباح اور میری عمر میں صرف آٹھ سال کا فرق ہے۔
 
سویدا

محفلین
انٹرنیشنل کرکٹ میں مصباح کا
کوئی مقابل نہیں دور تک بلکہ بہت دوووووووووووووووووووووووووور تک
 
طالوت

محفلین
مصباح الحق کی برائیاں کرنا کچھ فیشن سا بھی ہو گیا ہے۔ کسی کامیاب کھلاڑی کی نشانی کیا ہے ؟ اس کی "پرفارمنس" اور اس حساب سے وہ ایک اچھا کھلاڑی اور کامیاب کپتان ہے۔ محض ذاتی پسند ، شہر یا صوبے کے تعصب کی بنیاد پر بھی ہمارے ہاں کھلاڑیوں کی مخالفت کی جاتی ہے اور جتنی مصباح کی گئی ہے شاید ہی کسی اور کو اس قوم نے یہ اعزاز بخشا ہو۔ یوں بھی ہم عجیب اور غریب قوم ہیں جس بات کا علم نہ ہو اس میں بھی اپنی عالمانہ رائے دینا ضروری جانتے ہیں اور اس پر بضد بھی کہ درست ہے ہمارا فرمایا ہوا۔
 
قیصرانی

ظاہر ہے کہ پوری دنیا میں ہم واحد انسان ہیں جو ہمیشہ اپنی رائے سے متفق ہوتے ہیں، اب اسے خود بھی درست نہ مانیں تو پھر کیا مانیں :)
 
Top