کاشفی
محفلین
برطانوی حکومت نے اساتذہ کو زبردستی حجاب کرنے کی ہدایت پرمسلم اسکول بند کردیا
اسکول کو صحت عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا، انتظامیہ فوٹو؛ فائل
کراچی: برطانوی حکومت کے نگران ادارے نے طالبات اور اساتذہ کو حجاب کا حکم دینے والے ایک اسلامی اسکول کو معائنے کے بعد فوری طور پر بند کر دیا ہے۔
برطانیہ کے علاقے ڈربی میں واقع المدینہ نامی اسکول پر سخت اسلامی شعائر کے نفاذ کا الزام تھا، نگران ادارے آفسٹیڈ کے مطابق معائنہ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات ادارے کے پرنسپل کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاہم وہ معائنے کی تکمیل تک اس حوالے سے کسی کو آگاہ نہیں کرسکیں گے۔
دوسری جانب اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کو صحت عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا، اسکول دوبارہ کھلنے سے متعلق طلبا کے والدین کو براہِ راست اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کردیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ المدینہ اسكول كی انتظامیہ نے نئے قوانین نافذ کرتے ہوئے تمام مسلم اور غیر مسلم خواتین اساتذہ كو اسكول میں حجاب پہننے، ہلال كھانا كھانے اور زیورات نہ پہن كر آنے كی ہدایت كی تھی، اسكول كی اساتذہ یونین نے انتظامیہ كے ان احكامات كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے كہا تھا كہ اسكول انتظامیہ نہ صرف ان پر زبردستی حجاب مسلط كررہی ہے بلكہ بچوں كے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا ركھا جارہا ہے۔