برطانوی شہزادی کا حجاب

وجی

لائبریرین
کیٹ نے سابقہ برطانوی شہزادیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسجد میں داخلہ سے قبل حجاب پہن لیا تو اسکا یہ مطلب کیسے نکل گیا کہ اسکو "مہذب" طور پر پیش کیا گیا ہے؟ بے شک مغربی میڈیا حقائق کو جتنا مرضی تروڑ مروڑ کر پیش کرے۔ کیٹ برطانوی شہزادی ہے اور انہی کے معاشرہ کی پیداوار ہے۔
موجودہ ملکہ کے نقش قدم ٹھیک نہیں ہیں کیا؟؟ کہ سابقہ شہزادیوں کے نقش قدم پر ہی چلی کیٹ
اس تصویر کو دیکھ لیں اماراتیوں نے تو اماں ملکہ کو برقعہ نما کوٹ تک پہنا دیا تھا :D

15827690.jpg

مگر یہ عارف کریم صاحب کن باتوں کو لے بیٹھے میرا خیال تھا اس دھاگے کا موضوع یہ تو نہیں تھا ۔
 
حجاب سے تکلیف اٹھانی والی پاکستانی مسلمان جو مغرب کی تقلید میں اندھے ہیں
شائد فیشن کے طور پر اسکو قبول کرلے کہ انکی رول ماڈل نے حجاب کیا تھا
 
عسکری

معطل
خدا نہ کرے اب اتنی مہنگی "شہادت" سے پاکستان دوچار ہو۔ سیاسی شہید جب تک زندہ رہتے ہیں تب بھی ملک کا ستیاناس کرتے ہیں اور ان کی "شہادت" پر بھی ملک کا ہی ستیا ناس ہوتا ہے۔
ان کے والد بادشاہ کرپشن محترم نے جس طرح ملک کو موت کے کنویں کی طرح چلایا ہے اس روز روز کے ہیجڑا شو سے اچھا ہے ایک بار نقصان کرا لینا :grin:
 
سید ذیشان

محفلین
نہیں ، میں تو نہیں کھڑا تھا ، کیا آپ کھڑے ہوئے تھے کلمہ سننے کے لیے ؟؟
یہ کہنا کہ " کیا پتہ اس نے آخری وقت میں کلمہ پڑھ لیا ہو ؟ "
تو اس قاعدے کے حساب سے ہزاروں کافر مشرک وغیرہ آپ کی غیر موجودگی میں مرتے ہیں تو کیا انکے لیے بھی یہی کہتے ہونگے ؟
فرعون نے بھی پڑھا تھا ،کیا پتہ ابوجہل اور ابولہب نے بھی
پڑھا ہو ۔،۔۔۔ بلکہ کیا پتہ مرنے والے سارے کفار ہی کلمہ پڑھتے ہو ۔۔۔

میں نے صرف یہ لکھا ہے کہ جسکے بارے میں معروف ہو کہ وہ غیر مسلم تھا اور غیر مسلم ہی رہا اس کے لیے دعا کرنا جائز نہیں
کیا کسی مستند زرائع سے اس بات کی تصدیق ہوسکتی ہے کہ ڈیانا کی موت ایمان کی حالت میں ہوئی تھی ؟؟
اور صرف دعا کرنے سے منع کیا ۔۔۔ ۔یہ نہیں کہا کہ "اللہ کرے وہ جہنم میں جائے " وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ ۔کیا ایسا کہا میں نے؟؟

کیا پاکستانی ڈاکٹر کا ساتھ اتنا بابرکت تھا کہ "مراسم" ہونے کے باوجود وہ مسلمان رہی ؟؟؟ کیا پاکستانی کی رفاقت جنت کی ضمانت ہے ؟؟

خوب سوچ سمجھ کر لکھا کرے ۔۔۔

آپ کو شائد معلوم نہیں پاکستان 27 رمضان کو بنا تھا اور یہ بہت مبارک ملک ہے۔ اس کے باسی بھی انتہائی بابرکت ہیں۔ میں تو جس بھی غیر مسلم سے ملتا ہوں اس کو فوراً مسلمان کرنے کی کوشش کرتا ہوں ظاہری بات ہے پاکستانی ڈاکٹر نے بھی ایک سچے پاکستانی کی طرح ایسا ہی کیا ہوگا۔ اب آپ ثبوت لے کر آئیں کہ اس نے آخری وقت میں کلمہ نہیں پڑھا۔
 
ساجد

محفلین
:laughing: :laughing: :laughing:
پا جی بم ایک کر لیں ۔۔۔ ہم شناخت وغیرہ ہی کر لیں گے آپ کی :LOL:
جناب ، جس ملک میں سرکاری ہسپتال میں دوائیاں جعلی ملتی ہوں اور خود کشی کے وقت بجلی بند ہو جائے وہاں کے مافیاز کے بموں کا کیا اعتبار؟۔ اس لئے رسک نہیں لیا جا سکتا!!!! دو بم ہی ٹھیک رہیں گے۔:)
 
عسکری

معطل
جناب ، جس ملک میں سرکاری ہسپتال میں دوائیاں جعلی ملتی ہوں اور خود کشی کے وقت بجلی بند ہو جائے وہاں کے مافیاز کے بموں کا کیا اعتبار؟۔ اس لئے رسک نہیں لیا جا سکتا!!!! دو بم ہی ٹھیک رہیں گے۔:)
آپ فکر نا کریں ہم آپکو اصلی مال منگوا کر دیں گے تورا بورا والا :grin:
 
پردیسی

محفلین
جناب ، جس ملک میں سرکاری ہسپتال میں دوائیاں جعلی ملتی ہوں اور خود کشی کے وقت بجلی بند ہو جائے وہاں کے مافیاز کے بموں کا کیا اعتبار؟۔ اس لئے رسک نہیں لیا جا سکتا!!!! دو بم ہی ٹھیک رہیں گے۔:)
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہہہہہہہہہہہہہااہہاہاہا ۔۔:laughing:
بہت ہی خوب۔۔۔آپ کی حاضر جوابی کو سلام
 
آپ کو شائد معلوم نہیں پاکستان 27 رمضان کو بنا تھا اور یہ بہت مبارک ملک ہے۔ اس کے باسی بھی انتہائی بابرکت ہیں۔ میں تو جس بھی غیر مسلم سے ملتا ہوں اس کو فوراً مسلمان کرنے کی کوشش کرتا ہوں ظاہری بات ہے پاکستانی ڈاکٹر نے بھی ایک سچے پاکستانی کی طرح ایسا ہی کیا ہوگا۔

انہی "بابرکت باسی" نے کل لاہور میں اپنی برکت دکھائی ۔۔۔اور ملک میں برکتوں کا نزول مسلسل ہورہا ہے ، تبھی ہم دیکھتے ہیں کہ کہیں بھی بم دھماکہ خودکش حملہ ، ریپ ، بدامنی دہشتگردی کچھ نہیں ہورہی ۔۔۔یہ تو بس لوگوں کی اڑائی ہوئی باتیں ہیں ۔۔۔
کیوں ؟؟
دیکھے اللہ نے27 رمضان کی رات بابرکت بنایا ہے نہ کہ سب لوگوں کو
اگر سبھی بابرکت ہیں تو یقینا خود کش حملہ آور جو اسی بابرکت ملک کا بابرکت باسی ہے اسکے بارے بھی یہ خیال ہوگا کہ کتنا بابرکت تھا جس نے دھماکہ کیا ؟؟
آپ جس غیر مسلم سے ملتے ہیں سبھی کو مسلمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، بہت اچھی بات ہے اللہ کرے آپ اپنے مقصد میں ہمیشہ کامیاب ہو ۔۔پر کیا ہر غیرملسم اسلام قبول کرلیتا ہے ؟؟

اب آپ ثبوت لے کر آئیں کہ اس نے آخری وقت میں کلمہ نہیں پڑھا۔
میں پہلے آپ سے ثبوت مانگا تھا مگر جواب دینے کی بجائے آپ نے الٹا مجھ سے سوال کردیا ۔۔۔
تو چلے ایک کام کرلیتے ہیں
کیا میں یہ مان لو کہ آپ کے پاس اسکے آخری لمحات میں کلمہ پڑھنے کی ٹھوس و مستند خبر نہیں ہے ۔۔۔۔ ہاں کہ نہیں ؟؟ مختصرا بتایا جائے ۔۔۔

میرے پاس تو نہیں اسی لیے کہہ رہا کہ خاموشی بہتر ہے ، جب ہم کو معلوم ہی نہیں کہ آخری وقت میں اسکے ساتھ کیا معاملہ ہؤا تھا
تو خواہ مخواہ ہم اسکے لیے جنت کی دعا کرے ہی کیوں ۔۔۔۔ہم اسکو بدعا بھی نہیں دے رہے ۔۔۔یہ غیب کا معاملہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔۔۔
واللہ اعلم !
 
قیصرانی

لائبریرین
کیوں آپ موت کے فرشتے کے پہلو میں کھڑے ہوئے تھے جب ڈیانا کی روح قبض ہو رہی تھی؟ کیا پتہ اس نے آخری وقت میں کلمہ پڑھ لیا ہو؟
ویسے بھی آخری دنوں میں اس کے ایک پاکستانی ڈاکٹر کیساتھ مراسم تھے۔
یعنی اس پاکستانی ڈاکٹر حسنات احمد نے شہزادی کے دل کو چیر کر اس میں ایمان بھر دیا ہو؟ (ڈاکٹر حسنات احمد دل کی سرجری کے ماہر ہیں)
 
قیصرانی

لائبریرین
پچھلے برس ایک شہزادہ برطانیہ سے پاکستان آیا۔ اس کا پاسپورٹ تو پاکستانی ہے لیکن اس کی تربیت کے لئے اسے پاکستانیوں کی پہنچ سے دور برطانیہ میں رکھا گیا لیکن پاکستان پہنچتے ہی اسے پاکستانیوں پر اس قدر پیار آیا کہ وہ اس قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے کی باتیں کرنے لگا۔ اس کی باتوں میں ایسا جادو تھا کہ جن پاکستانیوں کے سائے سے اسے پرے رکھا گیا تھا وہی اس پر پھول برسانے لگے اور کچھ تو اس کی درآمدی جہازی قامت گاڑی کے آگے لیٹ کر اس سے محبت جتانے لگے۔
اب ہم کوئی پاگل تو نہیں کہ برطانوی شہزادوں اور شہزادیوں سے مرعوب ہوں ہمارے اپنے شہزادے رنگ بازی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ ایسے ہی کسی شہزادے کی گاڑی کے آگے فرطِ جذبات سے اُس وقت لیٹ جاؤں جب وہ خود گاڑی میں سوار ہو ،اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹوں بلکہ گاڑی کے پہیوں کو اپنے جسم کو روندنے دوں تا کہ ابدی حیات پا سکوں بس اتنا ہو کہ ”شہادت“ کے وقت میرے جسم کے ساتھ کم از کم دو بم بندھے ہوں۔:)
یعنی کنفرم شہادت ہو؟ ویسے بائی دی وے یہ نہ ہو کہ بم زیادہ طاقتور ہوں اور جنت ڈیڑھ سو کلومیٹر پیچھے ہی رہ جائے؟:rollingonthefloor:
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب ، جس ملک میں سرکاری ہسپتال میں دوائیاں جعلی ملتی ہوں اور خود کشی کے وقت بجلی بند ہو جائے وہاں کے مافیاز کے بموں کا کیا اعتبار؟۔ اس لئے رسک نہیں لیا جا سکتا!!!! دو بم ہی ٹھیک رہیں گے۔:)
یعنی اگر ایک قبل از وقت چل گیا تو بھی دوسرا تو ہوگا ہی؟
 
سید ذیشان

محفلین
یعنی اس پاکستانی ڈاکٹر حسنات احمد نے شہزادی کے دل کو چیر کر اس میں ایمان بھر دیا ہو؟ (ڈاکٹر حسنات احمد دل کی سرجری کے ماہر ہیں)

بات تو آپ نے پتے کی کی ہے۔ ایمان کا تعلق محض دل سے نہیں دماغ سے بھی ہے۔ دماغ کا قبول کرنا بھی ضروری ہے۔ تو اگر حسنات دل کیساتھ ساتھ دماغ کے بھی سرجن ہوتے تو پھر میری دلیل وزنی ہو جاتی۔ اب میری دلیل ہوا میں لٹکی ہوئی ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
پچھلے برس ایک شہزادہ برطانیہ سے پاکستان آیا۔ اس کا پاسپورٹ تو پاکستانی ہے لیکن اس کی تربیت کے لئے اسے پاکستانیوں کی پہنچ سے دور برطانیہ میں رکھا گیا لیکن پاکستان پہنچتے ہی اسے پاکستانیوں پر اس قدر پیار آیا کہ وہ اس قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے کی باتیں کرنے لگا۔ اس کی باتوں میں ایسا جادو تھا کہ جن پاکستانیوں کے سائے سے اسے پرے رکھا گیا تھا وہی اس پر پھول برسانے لگے اور کچھ تو اس کی درآمدی جہازی قامت گاڑی کے آگے لیٹ کر اس سے محبت جتانے لگے۔
اب ہم کوئی پاگل تو نہیں کہ برطانوی شہزادوں اور شہزادیوں سے مرعوب ہوں ہمارے اپنے شہزادے رنگ بازی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ ایسے ہی کسی شہزادے کی گاڑی کے آگے فرطِ جذبات سے اُس وقت لیٹ جاؤں جب وہ خود گاڑی میں سوار ہو ،اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹوں بلکہ گاڑی کے پہیوں کو اپنے جسم کو روندنے دوں تا کہ ابدی حیات پا سکوں بس اتنا ہو کہ ”شہادت“ کے وقت میرے جسم کے ساتھ کم از کم دو بم بندھے ہوں۔:)

لیکن گاڑی بم پروف نکلی تو :(
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تصویریں تو ستمبر میں شاہی جوڑے کے ملائیشیا دورے کے موقع پر چھپی تھیں اور اس دورے کے دوران ہی شاید دوسری مذکور تصاویر چھاپی گئی تھیں۔ میرا نہیں خیال کہ کیٹ کو خصوصی طور پر موڈیسٹ یا حجابی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔یہ والا لباس اور حجاب کیٹ نے وہاں کی ایک مسجد کا دورہ کرتے ہوئے احتراماً پہنا تھا جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ ملائیشیا کے دورے کے بقیہ دنوں میں تو کیٹ نے حجاب نہیں اوڑھا تھا۔ یہ ایک روایت ہے کہ سرکاری دورے کہیں کے بھی کئے جائیں بلکہ اکثر نجی دورے بھی، عمائدین اور عام لوگ بھی وہاں کے رسوم اور ثقافت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملبوس کا انتخاب کرتے ہیں۔ اور جہاں تک دوسری تصویروں کا تعلق ہے ، جس کلچر سے وہ تعلق رکھتے ہیں ، وہاں یہ عام بات ہے۔ ان تصاویر کی اشاعت پر برطانیہ میں اعتراض اس لئے اٹھا تھا کہ یہ ان کی اجازت کے بغیر اتاری گئی تھیں اور شاہی خاندان کو عوام کے سامنے شاہی خاندان ہونے کے ناتے ایک مخصوص ڈریس کوڈ کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ان دونوں ملبوسات یا تصاویر کا ایک دوسرے سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے۔
 
Top