x boy
محفلین
برطانوی فیشن ڈیزائنر پشاوری چپل 300 پاﺅنڈز میں بیچنے لگا
13 مارچ 2014 (14:50)
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک برطانوی فیشن ڈیزائنر نے پاکستانی پشاوری چپل بنا کر مہنگے داموں بیچنے کا کاروبار شروع کردیا۔ فیشن ڈیزائنر پال سمتھ کو اس بار کچھ اپنا نیا آئیڈیا نہ سوجھا تو انہوں نے پاکستانی پشاوری چپل کا ڈیزائن ہی بنا ڈالا۔ چمڑے کے بنے یہ شاندار جوتے پاکستانیوں کی پسندیدہ جوتی ہےجو شلوار قمیض کے ساتھ پہنی جاتی ہے لیکن اب دنیا بھر کے گورے بھی جینز اور پینٹس کے نیچے یہ ”کھڑیاں“ پہنے دکھائی دیں گے۔ پاکستان میں جس چپل کی قیمت تین سو سے سات سو روپے، وہ دنیا بھر میں یہ برطانوی فیشن ڈیزائنر تین سو پاﺅنڈز یعنی پچاس ہزار روپوں کے آس پاس بیچ رہے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اب ایک پٹیشن بھی دائر کی جارہی ہے جس میں مطالبہ ہوگا کہ یہ جوتے برطانوی ڈیزائنر اپنے نام سے بیچنے کے بجائے ”پشاوری چپل“ کے نام سے ہی فروخت کریں۔