برطانیہ، تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شامی باغیوں کو مدد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یہ دہرا معیار تو ہر جگہ ہے۔ اگر امریکیوں کو شام اور لیبیا میں ظلم دکھائ دیتا ہے اور فلسطینیوں پر ہوتا نظر نہیں آتا تو مسلمان اکثر صرف مغرب کے خلاف ہی بولتے نظر آتے ہیں۔ صدام ہو یا بشار الاسد بہت لوگوں کو مارنے کے بعد بھی وہ کچھ کے ہیرو بن جاتے ہیں۔تشدد اور اموات افسوس ناک ہیں خواہ کہیں بھی ہو۔ لیکن انسانی ہمدردی کا دہرا معیار اس سے بھی زیادہ خطیر ہے۔
کم از کم لیبیا کے معاملے میں یہ سچ نہیں۔ بارہا لیبیا میں امریکی بمباری ، اقتصادی پابندیاں ،با غیوں کی امداد اور بالآخر القاعدہ سے متعلقہ لوگوں کی حکومت بنوانے میں مدد کس نے کی؟۔حقیقت یہ ہے کہ عرب بہار کو کسی بھی ملک میں شروع کرنے میں امریکہ، برطانیہ یا فرانس وغیرہ کا کوئ ہاتھ نہیں بلکہ یہ اندرونی اور علاقائ حالات کی وجہ سے ہوا۔ ہاں جب معاملات بڑھ گئے تو ظاہر ہے دوسرے ملک اپنے مفادات کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
حماۃ کا حوالہ اسی لئے دیا تھا کہ یہ آج کی بات نہیں دہائیوں پر محیط ہے اور باغی انہی علاقوں سے ہیں جہاں سے ہمیشہ اسد فیملی کی مخالفت ہوتی رہی ہے۔
محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔ سچ پوچھیں تو چیخنے کا معاملہ اس کے برعکس چل رہا ہے۔بہت بار کہا جا چکا ہے کہ مقصد بحث برائے بحث نہیں بلکہ چند چاقتور ممالک کی من مرضیوں سے دنیا کے امن کی تباہی پر توجہ دلانا مقصود ہے۔چیخو چیخو ... اور چیخو!
شامی درندے کی درندگی چھپانے کے لئے ابھی ایسی بہت سی چیخوں کی ضرورت ہے۔
محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔
درست کہ بشار الاسد کے حق میں کوئ تھریڈ نہیں ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ جب تک برطانیہ اور امریکہ کا نام نہ آیا اس وقت تک شام کو جو کچھ سال بھر سے ہو رہا ہے اس پر محفل میں کسی نے توجہ نہ دی۔محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔ سچ پوچھیں تو چیخنے کا معاملہ اس کے برعکس چل رہا ہے۔
گویا کہ *ساجد* ایک فرد نہیں طبقہ فکر کا نام ہے ۔قبلہ ، "ٹِرک" آپ کے طبقہ فکر کی یہی ہے۔
عالی جناب ، آپ اصل شے بتائیے ہم اس پر بھی بات کرنے کے لئیے تیار ہیں۔ جہاں تک ایشو گم کرنے کا سوال ہے تو نشاندہی فرمائیے کہ کہاں کہاں ہم نے کس ایشو کو گم کیا ہے؟اصل شے سے توجہ ہٹانے کے لئے رولا اتنا ڈالا جائے کہ اصل ایشو گم ہو کر رہ جائے
جناب ، آپ تو صاحبِ کشف نکلے۔ یہ تک بتا دیا کہ میں ابھی اور بھی کھودوں گا۔ لیکن میرے خیال میں کی بورڈ سے لکھا جاتا ہے کھودا نہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ میں لکھتا ہوں اور لکھتا رہوں گا ۔ محفل کے رکن کی حیثیت سے جس قدر یہ حق آپ کو حاصل ہے اتنا مجھے بھی ہے۔ آپ کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے تو مجھے بھی قوانین کے اندر رہتے ہوئے یہ رعایت حاصل ہے۔ اس بات پر آپ کا دل گرفتہ ہونا بے معنی ہے۔ابھی آپ اور بہت سے موضوع کھودتے نظر آئیں گے۔
بندہ پرور ، یہ میری رائے ہی تھی جس کے جواب میں آپ نے میری "کھچائی" کی ہے۔ اور لطف کی بات ہے ساری کی ساری رائے "اصل بکھیڑے" پر ہی تھی۔ اب مجھ تیسری دنیا کے باشندے کی کیا مجال کہ آپ پہلی دنیا والوں کو کسی بات پر قائل کر سکوں۔ خیر آپ نہیں مانتے ۔۔۔تے سانوں کی ۔نہیں نظر آئے گی تو اصل بکھیڑے پہ آپ کی رائے۔
ماشاء اللہ ۔ کیا شوخی تحریر ہے۔ بارک اللہ فیک۔طالبان دھاگوں میں بھی آپ یہی کرتب فرماتے نظر آتے ہیں۔
پھر سے یہ کہنے کی گستاخی کروں گا کہ کوئی ایک تحریر ہی پیش فرما دیں جس میں طالبان کی ان غیر انسانی حرکتوں پر صبر کی تلقین تو درکنار معذرت خواہانہ رویہ بھی اختیار کیا ہو۔ ہاں آپ نے "مجھ جیسے" کا صیغہ کا استعمال کر کے الف نون کے ننھے جیسا مزاح ضرور پیدا فرما دیا ہے ۔عنایت ہے آپ کی۔طالبان سو بندے ماریں گے آپ جیسے صبر کی تلقین فرماتے نظر آئیں گے۔
افسوس کہ آپ ممالک کی خود مختاری کے قوانین سے لا علم ہیں۔ ڈرونز حملے بین الاقوامی قوانین کی صریحآ خلاف ورزی ہیں۔ اور برطانیہ سے شائع شدہ رپورٹوں میں اس بات کا برملا بیان موجود ہے کہ امریکہ بہادر ان کے ذریعے جان بوجھ کر عام شہریوں کا نشانہ بناتا ہے۔ اور یہ ملحوظ رہے کہ میں نے ڈرون حملوں کے جواز پر ہمیشہ سوال اٹھایا ہے۔ طالبان کی ہلاکت سے اسے جوڑنا انصاف نہیں۔ڈرون حملے میں چار طالبان ہلاک اور حقوق و قوانین کی پامالی پر آپ کا واویلا سویرے سویرے فورم پر موجود۔ ہر چیز ڈسکس کرو ماسوائے اصل جڑ کے۔
نہ جی نہ۔ ہم کسی کو چکر نہیں دیتے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ خود ہی چکرا گئے ہوں اور ملبہ ہم پر ڈال رہے ہوں ۔ اپنے مخلص دوستوں کو ہم کیوں چکر دیں گے بھلا؟۔عرض ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے چکر کسی اور کو دیجیے
ذرا بتائیے تو آپ کے کتنے سوالوں کے جواب میں ہم نے مغرب کو لتاڑا ہے؟۔ ہم تو پاکستانی حکومت کو بھی لتاڑتے رہتے ہیں اگر میرا جغرافیہ کا علم ٹھیک ہے تو پاکستان مشرق میں ہے۔ ہم نے عرب آمریتوں کو لتاڑا۔ اجی اور کیا بتائیں ہم تو آئی ایس آئی کی بھی خبر لے لیتے ہیں۔ ابھی کل ہی صحافت کے زمرے میں ہمارا روزنامہ جنگ سے چنیندہ کالم کیا فوج اور حکومت کے لتاڑے پر نہیں ہے؟۔ یہ آپ کا وہمِ نظر ہے جس کی وجہ سے آپ ہمیں صرف مغرب پر تنقید کا خطاب دے رہے ہیں۔ہر سوال کے جواب میں محض مغرب مخالفت کوئی موقف نہیں ہوتا۔
دنیا میں آج کل بہت حادثے ہوتے ہیں ایسا حادثہ ہونا کوئی عجب بات نہیں۔ کیوں نہ ہم دونوں پھر سے ایک دوسرے کو برابری اور انصاف کے حقوق سے پہچانیں۔ آپ شکر زیادہ کھائیں اور میں ٹھنڈا پانی پیوں تا کہ ٹھنڈی میٹھی باتوں کی داغ بیل پڑے۔ہم دونوں نے محفل میں پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کو صحیح پہچانا تھا۔
جب کوئی کسی درندے کو ہیرو بنائے گا تو آپ سے بھی پہلے ساجد کی صدائے احتجاج بلند ہو گی۔ دھیرج رکھئیے۔ فی الحال تو معاملہ تشدد کو بڑھانے میں مدد دینے کا ہے۔درندے کو اسلامی ہیرو بنانے والی آراء بھی واضح ہوتی جائیں گی۔
گھسی پٹی کتھارسس پر اتنا غصہ؟۔ مباحثہ ہو تو "جلال کا عالم کیا ہو گا"۔گھسی پٹی پرانی کھتارسس ہے ہر دفعہ دہرائی جاتی ہے۔
کیوں جی یہ معاملات کسی اور دنیا سے تعلق رکھتے ہیں کیا؟؟؟۔کشمیر ، فلسطین ہی نہیں ابھی تو آپ نے عافیہ صدیقی اور ریمنڈ ڈیوس کو بھی یہاں ڈسکس کرنا ہے۔ جاری رکھیے۔