جاسم محمد
محفلین
برطانیہ ملک ریاض کے19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان کو دے گا
03 د سمبر ، 2019
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) نے پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے منجمد اکاؤنٹس کی تحقیقات کی تصفیے کے لیے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق ’این سی اے نے پاکستان کے ایک بڑے پراپرٹی ٹائیکون خاندان کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ یہ پیش کش پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں قبول کی گئی ہے۔‘
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اگست 2019 میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ نے 12 کروڑ پاؤنڈز کے آٹھ آکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔ یہ احکامات دسمبر 2018 میں دو کروڑ پاؤنڈز کی تحقیقات کے نتیجے میں جاری کیے گئے تھے۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی پیش کش قبول کی ہے جس میں 5 کروڑ پاؤنڈز مالیت کی لندن میں ہائیڈ پارک پراپرٹی اور منجمد اکاؤنٹس میں تمام فنڈز شامل ہیں۔

آخری تدوین: