برطانیہ میں خاتون نے موت کے دو دن بعد بچی کو جنم دے دیا

برطانیہ: خاتون نے موت کے دو دن بعد بچی کو جنم دے دیا
منگل، 13 جنوری 2009، 08:56pm (GMT+5)

مانیٹرنگ ڈیسک
لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے موت کے دو دن بعد بچی کو جنم دیا ہے۔ آج ٹی وی کی ویب سائٹ پر ایک بر طانوی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اکتالیس سالہ سابق آئیس اسکیٹر جیان سلمان گھرمیں گرنے کی وجہ سے برین ہیمرج کاشکار ہو گئی تھی۔ اسے اکسفورڈ کے جان ریڈکلف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا۔ خاتو ن حادثہ کے وقت پچیس ماہ ہفتےکی حاملہ تھی۔

ڈاکٹروں نے بچی کی پیدائش کے لئے خاتو ن کے دل کی حرکت برقرار رکھی جبکہ بچے کے پیپھٹر ے مضبوط بنانے کے لئے خاتون کے جسم میں اڑتالیس گھنٹوں تک طاقت کی مختلف ادویا ت منتقل کی گئیں اور بعد میں آپریشن کرکے بچی کو خا تون کے جسم سے نکال لیا گیا۔ بچی کاوزن دو کلوگرام ہے اور اس کانام آیہ سلما ن رکھا گیا ہے ۔آپریشن کے وقت بچی کاوالد محمود سلمان بھی موجود تھا۔

بحوالہ مشن نیوز
 

شمشاد

لائبریرین
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

ویسے برین ہیمرج کے میں نے یہاں تین کیس دیکھے ہیں کہ دماغ مردہ ہونے کے باوجود آٹھ دن تک سانس چلتی رہی۔
 
Top