نیرنگ خیال

لائبریرین
ان دو چھٹیوں میں میں اپنی پرانی ای-میلز پڑھ رہا تھا۔۔۔ ابھی 2007 کی ای-میلز پڑھی ہیں۔۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ اعلیٰ ای-میلز نظر آئیں۔۔۔ ان میں ایک یہ برف کے بنے مجسموں کی تصویروں والی بھی تھی۔۔۔ مجھے اب یہ تو نہیں یاد کہ کس جگہ کی ہیں۔ لیکن سوچا آپ احباب کے ساتھ شئیر کروں۔۔۔ :)

ATT469250_zpse5649701.jpg


ATT469256_zps33d6b16b.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واؤ!!!
زبردست نینی بھیا
کتنے اچھے لوگ ہیں جن کو یہ ہنر آتا ہے :daydreaming:
واقعی میں۔۔۔۔ :)

بے شک، انسان کے دستی ہنر کے امکانات لامحدود ہیں۔
شراکت کا شکریہ، نین جی۔
بے شک سرکار۔۔۔ :)

شکریہ سرکارو۔۔۔ :)

شکریہ قیصرانی بھائی۔۔۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ان دو چھٹیوں میں میں اپنی پرانی ای-میلز پڑھ رہا تھا۔۔۔ ابھی 2007 کی ای-میلز پڑھی ہیں۔۔۔ ۔ بہت ہی اعلیٰ اعلیٰ ای-میلز نظر آئیں۔۔۔ ان میں ایک یہ برف کے بنے مجسموں کی تصویروں والی بھی تھی۔۔۔ مجھے اب یہ تو نہیں یاد کہ کس جگہ کی ہیں۔ لیکن سوچا آپ احباب کے ساتھ شئیر کروں۔۔۔ :)

ATT469250_zpse5649701.jpg


ATT469256_zps33d6b16b.jpg
اس کا تو مجھے علم ہے۔ یہ چائنا کے مشہور Harbin Ice Festival میں بنایا گیا تھا۔
 

سلمان حمید

محفلین
پرانی ای میلز پڑھنا بھی ایک عجب خوشی دیتا ہے۔ بعض اوقات آپ خود پر ہنستے ہیں اور کئی دفعہ تو اپنی لکھی گئی بچگانہ ای میلز پڑھ کرشرمندہ بھی ہوتے ہیں۔ میں نے بہت بار کوشش کی لیکن پھر ساری نہیں پڑھ پایا۔
تصاویر بہت اچھی ہیں نین، کوئی پرانی تحریر بھی شیئر کر جس کو پڑھ کے تو ہنستا ہو کہ تو ایسا بھی لکھتا تھا :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پرانی ای میلز پڑھنا بھی ایک عجب خوشی دیتا ہے۔ بعض اوقات آپ خود پر ہنستے ہیں اور کئی دفعہ تو اپنی لکھی گئی بچگانہ ای میلز پڑھ کرشرمندہ بھی ہوتے ہیں۔ میں نے بہت بار کوشش کی لیکن پھر ساری نہیں پڑھ پایا۔
تصاویر بہت اچھی ہیں نین، کوئی پرانی تحریر بھی شیئر کر جس کو پڑھ کے تو ہنستا ہو کہ تو ایسا بھی لکھتا تھا :p
سلمانے میں نے ایسی کافی ساری ای میلز دیکھیں۔۔۔ اور ہنس ہنس کر دہرا ہو گیا۔۔۔۔ زیادہ تر ای میلز تو بےتکلفانہ ہوتی ہیں۔ جو احباب کو لکھیں جائیں۔ ایک ای میل ایک دوست کو لکھی تھی دوسرے دوست کے بارے میں۔۔۔۔ وہ میں نے محفل پر کسی سوال کے جواب میں شئیر کی تھی۔۔۔ وہی یہاں دوبارہ نقل کر رہا ہوں۔۔۔ :D

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بنام دوست (نام حذف کر دیا ہے)
السلام و علیکم!
بعد از سلام تمہاری خیریت نیک مطلوب ہے۔ امید ہے کہ وہاں خیریت سے ہوگے۔ اور عربیوں سے پنجابی میں سلام دعا بھی چل رہی ہوگی۔ سناؤ شب و روز کیسے کٹ رہیں ہیں۔ بسلسلہ روزگار جو یہ انتہائی اقدام اٹھایا تھا۔ راس آ رہا ہے یا نہیں۔ میاں کیا سنائیں کہ تمہارے بعد یہاں کیا حالات ہیں۔ کہیں چنداں دل نہیں لگ رہا۔ اور وہ دوسرا گبولی بلوچ جو تم چھوڑ گئے تھے۔ اس نے پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ بچوں کیطرح بات بات پر مچل جاتا ہے۔ عید کیبعد جب سے آیا ہے۔ الٹا لٹکا ہوا ہے۔ سارا خون سر میں جمع ہو چکا ہے۔ بارہا سمجھانے پر بھی نہیں اتر رہا۔ آنکھیں شدت خون سے سرخ ہو چکیں ہیں۔ پر ماننے کی بجائے اسی بات پر اٹکا ہوا ہے کہ بلوچی آنکھیں یونہی ہوتی ہیں۔ ابھی رات ہی کی بات ہے ذرا اسکا دل بہلانے کو مارکیٹ میں لے گئے کہ ذرا ہواخوری کرے گا تو طبیعت سنبھل جائے گی۔ مگر وہاں جا کر بھی الٹا لٹک گیا۔ بہت سمجھایا کہ مارکیٹ ہے۔ لوگ دیکھ رہیں ہیں۔ مگر یہ تو نہ مانا۔ اور ضد پر اترا کہ صرف میں سیدھا ہوں باقی سارے لوگ الٹے ہیں۔ آخر ہاں میں ہاں ملائی تو سیدھا ہوا۔ اور کہنے لگا کہ یار یہ سب سیدھے کیسے ہو گئے۔ اب تو بس حکمران اعلی ہی آخری امید بن گئیں ہیں۔ وہی آکر اتاریں تو اتاریں میاں ہم تو ہار گئے۔ باقی سب خیر خیریت ہے۔ امید ہے تمہارا جوابی خط جلد ہی موصول ہو جائے گا۔ اپنا بہت بہت خیال رکھنا۔ اور تمام عربنوں کو میرا پیار کہنا۔
والسلام
دعاؤں کا طالب - نین
 
Top