عمراعظم

محفلین
سرکار پذیرائی پر تشکر۔۔۔ :) ہماری بہن کی طبیعت اب کیسی ہے؟
شکریہ جناب۔۔۔ جی اب وہ بہت بہتر ہے۔آپ سب کی دعائیں اُس کے شاملِ حال رہی ہیں۔جزاک اللہ خیر۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے مکمل صحت یاب فرمائے۔آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

اللہ سبحان و تعالیٰ اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھے۔ آمین
 
سلمان حمید

محفلین
سلمانے میں نے ایسی کافی ساری ای میلز دیکھیں۔۔۔ اور ہنس ہنس کر دہرا ہو گیا۔۔۔ ۔ زیادہ تر ای میلز تو بےتکلفانہ ہوتی ہیں۔ جو احباب کو لکھیں جائیں۔ ایک ای میل ایک دوست کو لکھی تھی دوسرے دوست کے بارے میں۔۔۔ ۔ وہ میں نے محفل پر کسی سوال کے جواب میں شئیر کی تھی۔۔۔ وہی یہاں دوبارہ نقل کر رہا ہوں۔۔۔ :D

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بنام دوست (نام حذف کر دیا ہے)
السلام و علیکم!
بعد از سلام تمہاری خیریت نیک مطلوب ہے۔ امید ہے کہ وہاں خیریت سے ہوگے۔ اور عربیوں سے پنجابی میں سلام دعا بھی چل رہی ہوگی۔ سناؤ شب و روز کیسے کٹ رہیں ہیں۔ بسلسلہ روزگار جو یہ انتہائی اقدام اٹھایا تھا۔ راس آ رہا ہے یا نہیں۔ میاں کیا سنائیں کہ تمہارے بعد یہاں کیا حالات ہیں۔ کہیں چنداں دل نہیں لگ رہا۔ اور وہ دوسرا گبولی بلوچ جو تم چھوڑ گئے تھے۔ اس نے پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ بچوں کیطرح بات بات پر مچل جاتا ہے۔ عید کیبعد جب سے آیا ہے۔ الٹا لٹکا ہوا ہے۔ سارا خون سر میں جمع ہو چکا ہے۔ بارہا سمجھانے پر بھی نہیں اتر رہا۔ آنکھیں شدت خون سے سرخ ہو چکیں ہیں۔ پر ماننے کی بجائے اسی بات پر اٹکا ہوا ہے کہ بلوچی آنکھیں یونہی ہوتی ہیں۔ ابھی رات ہی کی بات ہے ذرا اسکا دل بہلانے کو مارکیٹ میں لے گئے کہ ذرا ہواخوری کرے گا تو طبیعت سنبھل جائے گی۔ مگر وہاں جا کر بھی الٹا لٹک گیا۔ بہت سمجھایا کہ مارکیٹ ہے۔ لوگ دیکھ رہیں ہیں۔ مگر یہ تو نہ مانا۔ اور ضد پر اترا کہ صرف میں سیدھا ہوں باقی سارے لوگ الٹے ہیں۔ آخر ہاں میں ہاں ملائی تو سیدھا ہوا۔ اور کہنے لگا کہ یار یہ سب سیدھے کیسے ہو گئے۔ اب تو بس حکمران اعلی ہی آخری امید بن گئیں ہیں۔ وہی آکر اتاریں تو اتاریں میاں ہم تو ہار گئے۔ باقی سب خیر خیریت ہے۔ امید ہے تمہارا جوابی خط جلد ہی موصول ہو جائے گا۔ اپنا بہت بہت خیال رکھنا۔ اور تمام عربنوں کو میرا پیار کہنا۔
والسلام
دعاؤں کا طالب - نین

یہ تو بہت اچھی ای میل تھی اور اس کو پڑھ کر تو مجھے بہت مزہ آیا۔ اب لگے ہاتھوں اپنے لڑکپن کا کوئی عشقیہ خط (ای میل) بھی شیئر کر دے تاکہ نئے آنے والے حضرات تیری غلطیوں سے کچھ سیکھ سکیں :rollingonthefloor:
 
ہم تو ہمیشہ محروم تماشا ہی رہے۔۔۔۔ :cry:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
43215482.jpg
 
Top