برقع کا مذاق اڑایا گیا ہے اس ویڈیو میں ۔۔۔ !
وہ ایسے کہ مذہبی انتہاء پسندوں نے برقع کا کاپی رائٹ لیا ہوا ہے۔ کوئی بھی شخص جو اسکا مذہب سے ہٹ کر استعمال کرے گا وہ انکے نزدیک مذاق ہی سمجھا جائے گا۔وہ کیسے؟
وہ ایسے کہ مذہبی انتہاء پسندوں نے برقع کا کاپی رائٹ لیا ہوا ہے۔ کوئی بھی شخص جو اسکا مذہب سے ہٹ کر استعمال کرے گا وہ انکے نزدیک مذاق ہی سمجھا جائے گا۔
عارف کریم کا جواب غالباً درست ہے۔ یہ جماعت اسلامی والوں کے ایک بلاگ پر ان کا موقف اس کی تائید کرتا ہے۔
تقریبا یہی خیالات سیریز دیکھنے کے بعد میرے ہیں۔ میوزک واقعی بہت عمدہ ہے اور ایسی اینیمیشن سیریز کو ایٹریکٹ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ البتہ گرافکس اور اینیمیشن میں مجھے بھی بہت کمی محسوس ہوئی۔ اگر یہ حصہ بھی بہتر کرلیتے تو واقعی مقابلے کی سیریز بن جاتی۔ لیکن وہی بات کہ ابتدائی کاوش کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔کارٹون پر میرا تبصرہ:
عمومی طور پر ایک اچھی کاوش ہے کہ شروعات اسی طرح سے ہوتی ہیں۔ اگرچہ اس کا مسیج اچھا ہے جو کہ لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں ہے لیکن بچوں کو شائد اتنا politicize کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہلکا پھلکا موضوع ہوتا تو بہتر تھا۔ اس کا میوزک اس کا strong point ہے۔ ہارون اور پاکستان کے دیگر گلوکاروں نے اس کے گانے بنائے ہیں، تو صرف میوزک کی وجہ سے ہی یہ اچھی سیریز بن سکتی ہے۔ انیمیشن اور گرفکس میں ڈنڈی ماری گئی ہے، چونکہ یہ اس قسم کا پہلا پراجیکٹ ہے تو ہم اس لحاظ سے کسی حد تک اس کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر مجھے پسند آیا۔
تقریبا یہی خیالات سیریز دیکھنے کے بعد میرے ہیں۔ میوزک واقعی بہت عمدہ ہے اور ایسی اینیمیشن سیریز کو ایٹریکٹ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ البتہ گرافکس اور اینیمیشن میں مجھے بھی بہت کمی محسوس ہوئی۔ اگر یہ حصہ بھی بہتر کرلیتے تو واقعی مقابلے کی سیریز بن جاتی۔ لیکن وہی بات کہ ابتدائی کاوش کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔
بلاگ کے باقی خیالات پر تو کوئی تبصرہ نہیں لیکن ان کی اس بات سے متفق ہوں کہ جیو نے ہمارے کلچر کا ستیاناس کرنے میں ٹیم لیڈ کا کردار ادا کیا ہے۔ اور دوسرے چینلز نے جیو کے قدم پر قدم مارا ہے۔ ورنہ کئی سال پہلے کی بات ہے جب ایک جگہ جیو پر ایک خبر میں جو کسی انڈین فلم کے بارے میں تھی اس میں خبر کے دوران فلم کے جس سین کا کلپ دکھایا گیا تو کافی دیر تک تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ میں نے جو دیکھا ہے وہ واقعی ٹی وی پر دکھایا گیا ہے۔ میں کافی دیر تک سوچتا رہا کہ شائد میں نے ایک جھلک دیکھی ہے اس لئے میری آنکھوں کا قصور ہوگا ویسا کچھ نہیں ہوگا لیکن اب جب کہ جیو اور کیبل بہت عام ہے تو اس سے کہیں زیادہ سوا ستیاناس نظر آتا ہے جو جیو سے پہلے پی ٹی وی دیکھنے والے تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ جبکہ جیو نے تو ایسا بند توڑا کہ اب کئی چینلز جیو کے بھی کان کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے ترکی ڈراموں کی ابتدا۔
البتہ برقعہ ایوینجر کے حوالے سے میرے ایسے کوئی خیالات نہیں ہیں یہ سیریز ابھی تک کی میری ناقص عقل کے مطابق مجھے اچھی ہی لگی ہے۔
جماعت والوں کے پروپیگنڈہ بلاگ والوں کی منطق سب سے وکھری ہوتی ہے۔
یہ فلم بس ٹھیک ہی ہے۔ ہیروئن کا دوڑنے کا ایکشن چینی فلموں سے چرایا ہوا لگتا ہے، ان کے ہیرو ایسے دوڑتے ہیں۔ اور بولتے ہوئے ہونٹوں کی حرکات ڈبنگ سے میچ نہیں ہوتیں، جس سے غیر فطری احساس ہوتا ہے۔ کہانی بھی ٹھیک ہی ہے۔ کنسرٹ والا لُچ نہ بھی تلا جاتا تو ایک اچھی کہانی ہوتی یہ، ایویں ایک چول سا گانا گھسیڑ دیا ہارون نے اپنا گلا پھاڑنے کے لیے۔
اگر میں کہوں ۔۔۔ مجھے برقعے والی اس سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو کوئی فتویٰ تو نہیں آلگے کا میرے ماتھے پر ۔۔۔ ؟
شکریہ شمشاد بھائی ۔ عرصہ لمبا نہیں بلکہ آج کل کچھ گھریلو مسائل کی وجہ سے وقت نہیں دے پا رہا۔ امید ہے درگزر کریں گے ۔ دعاؤں میں یاد رکھیںپہلے تو آپ کو ایک لمببببببببببببببببے (لمبے) عرصے بعد محفل میں پھر سے خوش آمدید۔