برقیائے جانے والی کتب اور مختلف اردو فورمز

باذوق

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اس موضوع پر لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ برقیائے جانے والی کتب سے متعلق تمام اردو فورمز کوئی مشترکہ لائحہ عمل بنا لیں۔

بہتر ہوگا کہ اردو محفل پر کسی عام زمرے میں (لائیبریری کے اِس زمرے میں مخصوص اراکین کو ہی لکھنے کی اجازت ہے) کوئی ایک تھریڈ چسپاں کر دیا جائے ۔۔۔
جہاں کوئی بھی فرد (چاہے مہمان ہی کیوں نہ ہو) اس/ان ربط/روابط کی اطلاع دے سکے جہاں کوئی اردو کتاب برقیائے جا رہی ہو۔
اس طرح ہم کسی کام کو دہرانے سے بچ سکتے ہیں۔

مناسب ہے کہ اس متوقع تھریڈ کا لنک اردو محفل کے ایڈمن ، ایک مختصر سے تعارف کے ساتھ تمام اردو فورمز کو ای۔میل کر دیں۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ فلاں فلاں فورمز کے نمائیندے خود آکر اطلاع دیں۔ ہم میں سے کوئی بھی اطلاع فراہم کر سکتا ہے کہ فلاں فلاں فورم/سائیٹ پر فلاں فلاں کتاب برقیائی جا رہی ہے۔

شائد کسی کو معلوم ہو کہ "وَن اردو ڈاٹ کام" پر بھی ابن صفی کے اکثر ناولوں کو یونیکوڈائز کیا جا رہا ہے۔ اگر تال میل نہ ہو تو پھر ایک ہی کتاب ون اردو والے بھی کمپوز کریں گے ، محفل والے بھی یا مجلس والے بھی۔ یہ خواہ مخواہ وقت کی بربادی ہوگی۔
جیسا کہ تفسیر صاحب اپنے فورم پر ابن صفی کے مزاحیہ مضامین کمپوز کر کے شائع کر رہے ہیں اور یہی کام (مزاحیہ مضامین + کلامِ صفی) اردو مجلس پر راقم الحروف کی طرف سے جاری ہے۔

اگر کوئی ایک مشترکہ جگہ ہو (جیسا کہ ابھی کہا ہے : اردو محفل کا کوئی اسٹکی تھریڈ) جہاں نیٹ کے اردو فورمز پر برقیائے جانے والے کام کی اطلاع دی جا سکے تو یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس معاملے میں کسی بھی اردو فورم کے متعلقین "تعصب" سے کام لینے کی کوشش کریں گے۔

اس تعلق سے اردو محفل کے ذمہ داران کی مثبت سوچ اور عمل کا انتظار رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام علیکم

- باذوق
(اردو مجلس ڈاٹ کام)
 
الف عین

لائبریرین
درست ہے باذوق۔ میں تو اکثر یہی رونا روتا ہوں کہ کئی بار پہیہ دوبارہ ایجاد ہو جاتا ہے۔۔ یہاں تک کہ پسندیدہ کلام میں بھی مختلف فورموں میں ایک ہی تخلیق کو ٹائپ کیا گیا ہے۔ کہیں کسی کو غزل کہا گیا ہے، کہیں کسی پر عنوان ڈال کر نظم بنا دیا گیا ہے۔
بہترین یہ ہو کہ دوسری ساری اردو فورمس کو یہاں اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر جمع کیا جائے۔ اور اس سائٹ کو وکی کی بجائے کسی اور سی ایم ایس کے ذریعے رکھا جائے تاکہ ارکان یہاں آسانی سے پوسٹ کر سکیں فورم کی طرح ہی۔۔ اردو محفل کی ٹیم ہی نہیں، سب لوگ مل کر مشترکہ کام کریں۔ جو ارکان مختلف فورموں کے ارکان بھی یہاں ہیں، وہ ان دفوسری فورموں کو متوجہ کریں۔
 
میں آپ کی پیش کردہ تجاویز کی مکمل تائید کروں گا ! جزاکم اللہ خیر
 
Top